ڈمی اخبارات پر سائیں سرکار کی نوازشات، کروڑوں روپے کے اشتہارات


وزارت اطلاعات سندھ کی جانب سے گزشتہ سال 2023۔24 کے دوران مختلف ایسے اخبارات کو اشتہارات کی مد میں 14 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے اشتہارات دیے گئے جن کی کوئی خاص سرکولیشن ہے اور نہ ہی وہ اسٹالوں پر دستیاب ہوتے ہیں۔ آڈیٹرز جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 2024 ۔25 میں وزارت اطلاعات سندھ کی جانب سے ایسے روزنامہ یا ہفت روزہ یا ماہانہ اخبارات کو اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی ادائیگی کو قومی دولت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں گمنام اخبارات کو کروڑوں روپے کے اشتہارات کی ادائیگی کا معاملہ وزارت اطلاعات کے سامنے ستمبر 2024 میں اٹھایا گیا جس پر ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کی 13 نومبر 2024 کو میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں اخبارات کی اے بی سی سرٹیفکیٹ، اسٹالوں پر دستیابی کا ڈیٹا اور دیگر معلومات مانگی گئی لیکن وزارت اطلاعات کے حکام آڈٹ ٹیم کو اخبارات میں اشتہارات کی ریلیز میں میرٹ اور شفافیت کے حوالے سے مطمئن نہ کرسکے۔ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات سندھ کی جانب سے اشتہارات دینے میں ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2023 کی خلاف وزری کی گئی ہے، رپورٹ میں ذمہ داران کا تعین کرنے اور یہ سلسلہ فوری بند کر نے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آڈٹ رپورٹ برائے مالی سال 2021۔22 میں 7 کروڑ 23 لاکھ روپے کے اشتہارات میں اسی قسم کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اغوا کے 30 برس بعد ماں باپ سے ملاقات۔۔ بیٹے پر کیا گزری ؟ جذباتی ویڈیو کر ہر آنکھ اشکبار

سانحہ سوات تحقیقات، مزید 14 اہلکار معطل کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں ، ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی

سابق شوہر کا تحفہ۔۔ جیسمین منظور بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بن گئیں؟ افسوس ناک انکشافات

40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتہ؟ وزیر مذہبی امور کا تہلکہ خیز انکشاف

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرا بڑا اضافہ۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کتنے کا ملنے لگا؟

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں کب سے چلیں گی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

خیبرپختونخوا : بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

آپ کی ناک کا میل آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے اور یہ بیماریوں سے لڑنے میں کیسے مددگار ثابت ہوتا ہے؟

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 12 افراد ہلاک

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

عینا آصف: ’تنقید برداشت کرنا بڑا چیلنج تھا، سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں کچھ بُرا پڑھ لیتی تو رونا شروع ہو جاتی تھی‘

ایئر انڈیا حادثے کی ابتدائی رپورٹ، فیول سوئچ بند ہونے کا معمہ اور اہم معلومات کی عدم دستیابی جو قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہے

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

جب عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھے نظر آئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی