راجستھان میں انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک


انڈیا کی ریاست راجستھان میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ جیگوار گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس کے دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔انڈین فضائیہ کی جانب سے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجستھان کے ضلع چورو کے گاؤں بھنودا میں بدھ کو پیش آیا، جہاز نے سورت گڑھ ایئر بیس سے تھوڑی دیر قبل اڑان بھری تھی۔راجستھان میں انڈین ایئر فورس کے کئی بیس موجود ہیں جن میں سے ایک جودھ پور اور ایک بیکانیر میں بھی ہے۔انڈین فضائیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق اس واقعے میں کسی عام شہری اور عوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ یہ رواں سال حادثے کا شکار ہونے والا یہ انڈین ایئر فورس کا یہ تیسرا جیگوار طیارہ ہے۔ اس سے قبل سات مارچ کو ہریانہ اور دو اپریل کو گجرات میں جمنانگر کے قریب جیگوار طیارے گر کر تباہ ہوئے تھے۔ جمنانگر میں گرنے والے طیارے  میں سوار پائلٹس میں سے ایک سدھارتھ یادو اس حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ تربیتی پرواز کے دوران ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا تھا اور اس کی وجہ جہاز میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی تھی۔حادثے سے قبل سدھارتھ اپنے ساتھی پائلٹ کو جہاز سے نکالنے میں کامیاب رہے تھے، جن کو معمولی چوٹی آئیں تاہم وہ خود جہاز سے بروقت نہیں نکل سکے تھے اور حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم اس سے قبل وہ جہاز کو کھیتوں کی طرف لے گئے تھے جس کی بدولت کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا۔اسی طرح مارچ میں ہریانہ میں بھی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرنے والے جیگوار طیارے کا پائلٹ بھی محفوظ رہا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

طلاق کے بعد 40 کلو دودھ سے نہایا۔۔ اس شخص نے یہ عجیب و غریب حرکت کیوں کی؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی طاقتوں کے بیچ دنیا کے پراسرار خطے پر غلبے کی جنگ اور بڑھتی ہوئی جاسوسی کی کارروائیاں جو اب خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں

سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سعودی معیشت پر کیا اثر ڈال سکتا ہے؟

ٹیک آف سے قبل جہاز کے انجن میں ’کودنے‘ والا شخص ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

’گرل فرینڈ کو بُھلانا چاہتا تھا‘، بریک اپ کے بعد غاروں میں رہنے والا ’عاشق‘ کیسے ملا؟

آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر 14، 15 ممالک نے براہموس میزائل مانگے، راج ناتھ

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران عرب ممالک کا اعتماد دوبارہ کیسے جیت رہا ہے؟

اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد خلیج فارس کے عرب ممالک اب تہران کے ساتھ تعلقات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

کالا چشمہ اور نیلا لباس پہنے کشتی پر جھومتے 11 سالہ ریان کون ہیں جن کا ڈانس دنیا بھر میں وائرل ہو رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی