کراچی جانے والا مسافر جدہ کیسے پہنچ گیا؟ چکرا دینے والے حقائق جنھوں نے ائیر لائن کی قلعی کھول کر رکھ دی


لاہور سے کراچی کی پرواز پر سوار ہونے والا ایک پاکستانی شہری بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے سعودی عرب کے شہر جدہ کیسے پہنچ گیا؟ یہ ایسا سوال ہے جو ملک کے ایوی ایشن نظام، سیکیورٹی پروٹوکول اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سنگین سوالات کھڑا کر رہا ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد، جو ایک ماہ سے لاہور میں اپنے کاروباری معاملات نمٹا رہے تھے، 7 جولائی کو نجی ایئرلائن پی ایف 144 کی پرواز کے ذریعے واپس کراچی روانہ ہونا چاہتے تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بورڈنگ پاس حاصل کیا، اور گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے طیارے کی طرف روانہ ہوئے۔ اسی دوران، رات کی تاریکی میں جب دو طیارے رن وے پر ایک دوسرے کے قریب کھڑے تھے، وہ غلطی سے دوسرے جہاز میں سوار ہوگئے۔ جو دراصل جدہ کے لیے پرواز بھرنے والا بین الاقوامی طیارہ تھا۔ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مسافر نے بتایا کہ ان کو اندازہ تھا کہ لاہور سے کراچی کا سفر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا ہے، مگر جب پرواز دو گھنٹے سے زائد جاری رہی اور لینڈنگ کے کوئی آثار نظر نہ آئے تو انہوں نے عملے سے سوال کیا۔ جہاز کے عملے نے جب اُن کا بورڈنگ پاس چیک کیا تو ہوش اُڑ گئے, وہ تو ڈومیسٹک فلائٹ کے مسافر تھے، اور اس وقت بین الاقوامی پرواز میں جدہ کے راستے پر تھے۔ مگر تب تک تاخیر ہو چکی تھی، جہاز پاکستان کی فضائی حدود چھوڑ چکا تھا، اور کچھ بھی واپس نہیں کیا جا سکتا تھا۔ جدہ پہنچنے پر سعودی حکام نے ملک شاہ زین سے تفتیش کی، مگر چونکہ ان کے پاس نہ پاسپورٹ تھا نہ ویزا، اس لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔ بعد ازاں، انہیں 8 جولائی کو پی ایف 717 کے ذریعے واپس لاہور روانہ کیا گیا۔ امیگریشن حکام نے معاملے کی مکمل چھان بین کی، مگر مسافر کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ اسی روز انہیں لاہور سے کراچی بھیجنے کا بندوبست کیا گیا، اور وہ دو دن کی تاخیر سے اپنی اصل منزل پر پہنچے۔ یہ واقعہ محض ایک انسانی غلطی نہیں بلکہ نظام کی کئی خامیوں کو آشکار کرتا ہے۔ فلائٹ چیکنگ، گیٹ کنٹرول، مسافروں کی شناخت، اور بین الاقوامی سیکیورٹی پروٹوکول جیسے اہم پہلو مکمل نظر انداز ہوئے۔ اس سنگین کوتاہی کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ اسٹیشن منیجر کو رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ ساتھ ہی، غفلت کی مرتکب نجی ایئرلائن پر بھاری جرمانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ اگر ایک شخص بغیر سفری دستاویزات کے بین الاقوامی پرواز میں سوار ہو سکتا ہے، تو دہشت گردی یا انسانی اسمگلنگ جیسے خطرات سے بچاؤ کا دعویٰ کتنا مؤثر ہے؟ اس ایک واقعے نے پورے نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایچ آر سی پی کے وفد سے ملاقات، امن و امان اور انسانی حقوق پر گفتگو

حکومت سندھ اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

نمیشا پریا: مشرق وسطیٰ میں اب تک کتنے انڈین شہریوں کو سزائے موت دی گئی ہے؟

شمالی کوریا کس طرح روسی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے

پاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی تعفّن زدہ لاشیں اور شوبز میں احساس تنہائی: ساتھی فنکار کیا کر سکتے ہیں؟

ابنِ طفیل: اندلس کے طبیب اور فلسفی جن کی کتاب مغرب میں فلسفہ، ٹارزن اور دی جنگل بُک جیسی کتابوں کی بنیاد بنی

ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری لیکن اب بھی بہت سے سوالات حل طلب: ’فیول کنٹرول سوئچ کس نے بند کیے؟‘

صدر آصف علی زرداری سے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی ملاقات.. سندھ کے توانائی مسائل اور صوبائی نمائندگی پر تفصیلی گفتگو

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ۔۔ 20 سالہ خاتون جاں بحق

بلوچستان میں پنجاب کے مسافروں کا قتل: ’ایک گھر سے بیک وقت تین جنازوں کے اٹھنے کا صدمہ بیان نہیں کیا جاسکتا‘

فریئر ہال میں نایاب نوادرات کی چوری: ڈی جی پارکس کا دفتر عاشورہ کی چھٹیوں میں نشانہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لاہور کیلئے عوامی قافلہ۔۔ علی امین گنڈاپور کے قافلے کو روکنے کی کوشش آئینی خلاف ورزی ہوگی

پاکستان رینجرز اور پولیس کامنشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا میں مبینہ 14 کروڑ روپے سکینڈل کمیٹی کی نذر ہوگیا

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج شروع، ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی