گلگت بلتستان: بابو سر میں 200 سیاحوں کو بچا لیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش جاری


پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں شاہراہِ تھک بابوسر میں 200 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔منگل کو ایک بیان میں گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ 100 سے زائد سیاحوں کو تھک بابوسر کے لوگوں نے اپنے گھروں میں پناہ دی۔’200 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کر کے چلاس پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے ان کے اپنے گھروں سے رابطے بحال ہوئے ہیں۔‘ضلع دیامر میں شدید سیلابی ریلوں کے نتیجے میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں بہہ گئی ہیں، تین سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 15 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ضلع دیامر میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو اپنے عزیزوں سے رابطے میں مشکل کا سامنا ہے۔فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس شہر کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مسافروں اور سیاحوں کے لیے مفت کھول دیے گئے ہیں۔گذشتہ شب تاریکی کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا چلاس کے ڈپٹی کمشنر عطاالرحمان کے حوالے سے رپورٹ کر رہا ہے کہ تقریباً 10 سے 15 کلومیٹر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔رات گئے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابو سر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ، شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے باعث متعدد مقامات پر سڑک بند ہے۔ ’بابو سر ٹاپ جل سے دیونگ میں کلاؤڈ برسٹ کے وجہ شدید لینڈ سلائیڈنگ و فلیش فلڈنگ سے 14 سے 15 مقامات پر روڈ بلاک ہے۔‘مقامی انتظامیہ نے سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تاہم، شاہراہ قراقرم لال پہاڑی اور تتھا پانی کے مقامات اب بھی بند ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بحالی اور ریسکیو آپریشن کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور سڑک کی بحالی اور ملبے میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ تاہم، بھاری ملبے کے باعث کچھ علاقے ناقابل رسائی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید سیلاب آنے کا خدشہ ہے کیونکہ بارشوں کا نیا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 135 اموات ہوئی ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں 46، سندھ میں 22، بلوچستان میں 16، اور اسلام آباد اور پاکستان کے زیرِ انتظام آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’خواتین اور بچوں کو نہ نکالا جا سکا‘، بابوسر میں عینی شاہدین نے کیا دیکھا

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے

لائیو: خاتون و مرد قتل کیس، بلوچستان ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی

پاکستان میں بنی مزید گاڑیوں کی جاپان برآمد، سنگِ میل یا رسمی کارروائی؟

راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، جہلم اور چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے سے تباہی، چار سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک

’دہشتگردوں کے ساتھ سیلفی بنانا جرم ہے‘: حکومتِ بلوچستان کو یہ اشتہار دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

گلگت بلتستان: بابو سر میں 200 سیاحوں کو بچا لیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

’میرے بعد یہ کام ختم ہو جائے گا‘، راوی کے کشتی ساز

پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، این ڈی ایم اے کی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سینٹ انتخابات: ایوان بالا میں پہنچنے والے نئے اور پرانے چہرے کون سے ہیں؟

بینکوں میں پے آرڈر فراڈ کے کیسز میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی تباہی

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو اور گرفتار قبائلی سردار کا دعویٰ: ’کوئی جرگہ نہیں ہوا، لوگوں نے مارنے کا فیصلہ کیا‘

نور خان: جب پی آئی اے کے سربراہ نے طیارہ اغوا کرنے والے ہائی جیکر پر تنہا قابو پا لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی