بیجنگ میں شدید بارشیں اور سیلاب: 30 افراد ہلاک ، 80 ہزار سے زائد بے گھر


چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں مسلسل شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع می یُن میں ریکارڈ کی گئیں۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے شمالی چین، خصوصاً بیجنگ اور اردگرد کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ پیر کی شب تک بارشوں کے نتیجے میں 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جب کہ ریسکیو ادارے تاحال امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی اہم شاہراہیں اور دیہی سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جب کہ 130 سے زائد دیہات بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پانی بھر جانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن سے املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بیجنگ سمیت کئی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں، ریسکیو آپریشن میں تیزی لائیں اور رہائشیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ممکنہ مزید بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پیشگی منصوبہ بندی کی جائے۔ چینی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی وارننگز پر توجہ دیں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ یا خطرناک علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت مزید برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی