باپ کا علاج کروا کے رسیدیں دکھاتے ہیں۔۔ بیٹوں کے فردوس جمال کے ساتھ رویے پر بات کرتے ہوئے محسن گیلانی آبدیدہ


’’جو لڑکیاں سمجھتی ہیں کہ شوبز خراب جگہ ہے، وہ اسے چھوڑ دیں! میں ایسی خواتین کو جانتا ہوں جو دین کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ چکی ہیں اور دوبارہ پلٹ کر نہیں آئیں… مہم عامر جیسی خواتین تھپڑ مار دیتی ہیں جو کوئی غلط حرکت کرے، میں نے خود بااثر مردوں کو پٹتے دیکھا ہے… اس لیے شوبز کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں یا پھر خود ہی چلے جائیں‘‘ پاکستان کے سینئر ترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے محسن گیلانی، جنہوں نے ریڈیو، تھیٹر اور ٹی وی پر چار دہائیوں تک فن کا جادو جگایا، حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے نہ صرف فِردوس جمال کے گرد پیدا ہونے والے تنازعے پر رائے دی بلکہ اُن اداکاراؤں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو انڈسٹری کو بدنام کرتی ہیں۔ پوڈکاسٹ کے میزبان نے دورانِ گفتگو انکشاف کیا کہ وہ فِردوس جمال کا انٹرویو کر چکے ہیں، مگر اُن کے اہل خانہ نے دھمکیاں دیں کہ اگر یہ انٹرویو نشر کیا گیا تو وہ PECA ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کریں گے۔ اس پر محسن گیلانی نے فِردوس جمال کو ’’ملک کا سب سے بڑا فنکار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ کوئی بہت اچھے انسان نہ بھی ہوں، لیکن اُن کے بیٹوں کا اپنے والد کے علاج پر آنے والے اخراجات کی رسیدیں دکھانا انتہائی افسوسناک ہے۔ ’’آپ اپنے والد کے خرچ کی رسیدیں رکھ کر عوام کے سامنے پیش کریں؟ یہ چیزیں چھپائی جاتیں، نہ کہ دکھائی جاتیں،‘‘ محسن نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا۔ مزید برآں، محسن گیلانی نے ان اداکاراؤں پر تنقید کی جو شوبز کو خواتین کے لیے خطرناک یا بدکردار قرار دیتی ہیں۔ حال ہی میں مہر بانو اور میمونہ قدوس جیسی اداکاراؤں نے شوبز کے ماحول کو خواتین کے لیے غیر محفوظ قرار دیا تھا۔ اس پر محسن گیلانی نے کہا، ’’اگر شوبز اتنا ہی خراب لگتا ہے تو چھوڑ دیں، میں ایسی خواتین کو جانتا ہوں جنہوں نے اسلام کی خاطر یہ فیلڈ ترک کی اور پھر کبھی واپس نہیں آئیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہر عورت کمزور نہیں ہوتی، ’’مہم عامر جیسی خواتین ایسے مردوں کو تھپڑ مار دیتی ہیں جو غلطی کی کوشش کریں۔ میں نے خود طاقتور مردوں کو خواتین کے ہاتھوں پٹتے دیکھا ہے۔‘‘ ان کے مطابق ہر فیلڈ میں اچھے بُرے لوگ ہوتے ہیں، مگر انڈسٹری کو مکمل طور پر بدنام کرنا زیادتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘: گھر، گھر کی کہانی بیان کرنے والے ڈرامے کا دوسرا سیزن اور اس کے دقیانوسی انداز پر بحث

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

بیٹی کو مرے 2 عیدیں گزر گئیں اور۔۔ کراچی کو برا بھلا کہنے پر غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی