بچے سے جنسی زیادتی کا الزام، انڈین نژاد پائلٹ طیارے کے کاک پٹ سے گرفتار


ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک انڈین نژاد معاون پائلٹ کو اتوار کے روز سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز لینڈ کرنے کے 10 منٹ بعد گرفتار کر لیا گیا۔یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق 34 سالہ رستم بھاگواگر کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر حراست میں لیا گیا۔ڈیلٹا ایئر کی پرواز 2809، جو ایک بوئنگ 757-300 ہے، منی ایپلس سے سان فرانسسکو پہنچی تھی جب کانٹرا کوسٹا کاؤنٹی شیرف کے محکمے اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے ایجنٹس نے اس کے کاک پٹ پر چھاپہ مارا۔یو ایس اے ٹوڈے  نے رپورٹ کیا کہ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب مسافر ابھی طیارے سے اترنے کی تیاری کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی جہاز گیٹ پر رکا، کم از کم 10 وفاقی ایجنٹس نے  فوراً طیارے میں داخل ہو کر پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔سان فرانسسکو کرانیکل سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا، ’افسران اور ایجنٹس اپنے بیجز، اسلحے اور مختلف ایجنسیوں کی وردیاں پہنے ہوئے جبری طور پر طیارے میں داخل ہوکر کاک پٹ تک پہنچے اور معاون پائلٹ کو ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔‘؎بھاگواگر کے ساتھ موجود معاون پائلٹ نے کہا کہ وہ اس گرفتاری سے حیران تھے اور انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔ ایجنٹس نے جان بوجھ کر انہیں مطلع نہیں کیا تاکہ وہ رستم کو آگاہ نہ کر سکیں، کیونکہ ان کا مقصد اچانک کارروائی کر کے ملزم کو فرار کا موقع دیے بغیر گرفتار کرنا تھا۔کانٹرا کوسٹا شیرف کے فیس بک پیج پر دی گئی ایک پوسٹ کے مطابق، اپریل 2025 سے تفتیش جاری تھی جب بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ موصول ہوئی۔ بعد ازاں ملزم کے خلاف ایک ’رامے‘ وارنٹ جاری کیا گیا۔رستم بھاگواگر پر الزامات ہیں انہوں نے 10 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ پانچ مختلف مواقع پر جبری جنسی زیادتی کی۔ وہ اس وقت مارٹینیز ڈیٹنشن سینٹر میں قید ہیں اور ان کی ضمانت پانچ ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔سی بی ایس نیوز کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا، ’ڈیلٹا غیر قانونی عمل کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔‘بیان میں مزید کہا گیا، ’ہم ان الزامات پر شدید صدمے میں ہیں، اور متعلقہ فرد کو تفتیش مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی