راہول گاندھی کی پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تعریف، مودی کو آئینہ دکھا دیا


کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی پر بھڑاس نکال لی۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف؛بھارتی خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا ہدف یہ تھا کہ پاکستان اور چین کو ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے، لیکن صورتحال اس کے برعکس ہو گئی ہے۔ آج پاکستان اور چین تاریخی حد تک ایک دوسرے کے قریب آ چکے ہیں۔ pic.twitter.com/PD0ZdokgxS— The Thursday Times (@thursday_times) July 29, 2025 راہول گاندھی نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف کھانے پر وائٹ ہاؤس میں مدعو کرتے ہیں بلکہ تمام سفارتی روایات توڑتے ہوئے اُن کا استقبال کرتے ہیں اور مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ہمارے وزیراعظم نریندر مودی ہیں، جن میں نہ تو وہاں جانے کی جرات ہے اور نہ ہی کچھ کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، اگر واقعی ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں ہمت ہے، تو وہ پارلیمنٹ میں آ کر دو ٹوک الفاظ میں اعلان کریں کہ ٹرمپ غلط بیانی کر رہے ہیں اور بھارت کے جنگی جہاز تباہ نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے صرف تیس منٹ میں پاکستان کے آگے ہتھیار ڈال کر سرینڈر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز تباہ کیے لیکن جب ہم حکومت سے اس بارے میں سوال کرتے ہیں تو جواب ملتا ہےکہ ایسے سوالات نہ پوچھے جائیں۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں مودی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہم کیوں نہ پوچھیں؟ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ قوم کے سامنے آئے اور صاف صاف بتائے کہ پاکستان نے پانچ جنگی طیارے گرائے یا نہیں؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی