بنگلہ دیش: طلبہ تحریک کےدوران زخمی شخص کی حسینہ واجد کے خلاف مقدمے میں گواہی


بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے میں اتوار کے روز پہلے گواہ نے عدالت میں بیان دیا۔ یہ شخص ان مظاہروں کے دوران چہرے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، جن کے نتیجے میں گذشتہ سال شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔77 سالہ شیخ حسینہ واجد نے مقامی عدالت کی جانب سے انڈیا سے واپس آ کر مقدمے میں پیش ہونے کے احکامات کو نظر انداز کر چکی ہیں۔ ان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے، اور الزام ہے کہ انہوں نے طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف تحریک کچلنے کے لیے پرتشدد کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق جولائی سے اگست 2024 کے درمیان ان مظاہروں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے۔استغاثہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے 11 میں سے پہلے گواہ کھوکن چندر برمن تھے، جن کی کہانی ان مظاہروں کے دوران پیش آنے والے تشدد کی عکاسی کرتی ہے۔23  سالہ برمن ماسک پہنتے ہیں تاکہ وہ اپنا چہرہ چھپا سکیں، جو کہ 5 اگست 2024 کو گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ اسی دن جب شیخ حسینہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈھاکہ سے فرار ہوگئی تھیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ’میں انصاف چاہتا ہوں ان تکالیف کے لیے جو میں جھیل رہا ہوں، اور ان ساتھی مظاہرین کے لیے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔‘برمن کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی، جبکہ دائیں آنکھ، ہونٹ، ناک اور دانت بھی زخمی ہوئے۔عدالت میں برمن کی خون سے لت پت چہرے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی، اور ابتدائی بیانات ریاستی نشریاتی ادارے پر نشر کیے گئے۔استغاثہ نے شیخ حسینہ کے خلاف پانچ الزامات لگائے ہیں،  جن میں ’اجتماعی قتل روکنے میں ناکامی‘ بھی شامل ہے، جو کہ بنگلہ دیشی قانون کے تحت انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے اتوار کو عدالت کو بتایا کہ ’شیخ حسینہ ان تمام جرائم کا مرکز تھیں، جو جولائی تا اگست بغاوت کے دوران سرزد ہوئے۔‘شیخ حسینہ دیگر دو ملزمان کے ساتھ مقدمے کا سامنا کر رہی ہیں۔شیخ حسینہ اور ان کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال اس مقدمے میں مفرور ہیں۔جبکہ دوسرے ملزم سابق انسپکٹر جنرل پولیس چودھری عبداللہ المامون کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہوں نے عدالت میں جرم قبول کر لیا ہے۔اٹارنی جنرل محمد اسد الزمان نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک منصفانہ مقدمہ چاہتے ہیں۔ لوگ مارے گئے اور اپاہج ہو گئے، ہم ان جرائم کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘شیخ حسینہ کے لیے مقرر کردہ سرکاری وکیل عامر حسین نے کہا کہ برمن کو مظاہروں کے آخری دن گولی ماری گئی، جب حالات شدید انتشار کا شکار تھے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی پولیس اہلکار بھی ان مظاہروں کے دوران مارے گئے، اور یہ ’واضح نہیں ہے کہ برمن کو کس نے گولی ماری۔‘عامر حسین نے مزید کہا کہ ان کا شیخ حسینہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اور شیخ حسینہ نے عدالت کی اتھارٹی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا کو 50 فیصد تجارتی محصولات کے بعد ٹرمپ کی نئی دھمکی کا سامنا: ’ابھی اور پابندیاں لگیں گی‘

ماتا ہری: مشہور جاسوسہ جنھوں نے سزائے موت سے قبل آنکھوں پر پٹی بندھوانے سے انکار کیا

ٹرمپ کا صدراتی حکمنامہ: انڈیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد، مجوعی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا

امریکی صدر کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی، انڈین قومی سلامتی کے مشیر روس میں

انڈیا میں ’کلاؤڈ برسٹ‘: فوجی اہلکاروں سمیت 100 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

مچھر کے کاٹنے سے ماں کے پیٹ میں موجود بچوں کو متاثر کرنے والا وائرس، جس کے پھیلنے کی وجہ اب تک واضح نہیں

بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں انتخابات ہوں گے، عبوری رہنما

ٹائٹن آبدوز حادثہ، اوشن گیٹ کمپنی ’قابلِ تدارک سانحے‘ کی ذمہ دار

ٹائٹن آبدوز حادثہ، تحقیقات نے اوشن گیٹ کمپنی کو ’قابلِ تدارک سانحے‘ کا ذمہ دار قرار دے دیا

ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کو 80 سال مکمل

بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں تباہی مچا دی۔۔ کیا کچھ بہا کر لے گیا؟ خوفناک ویڈیو مناظر

شادی کی تصویر آخری یاد بن گئی۔۔ دلہن نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنی جان کیوں لے لی؟ افسوسناک واقعہ

روسی تیل کی خریداری، پاکستان سے جنگ بندی کا کریڈٹ نہ دینے کا غصہ یا تجارتی مطالبات ماننے سے انکار: ٹرمپ مودی سے کیا چاہتے ہیں؟

ٹائٹن کو تباہ ہونے سے روکنا ممکن تھا۔۔ امریکی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ کا انکشاف

ترکیہ میں آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کا واقعہ۔۔ ملزم کیسے گرفتار ہوا؟ امام کی آگ بجھاتے ویڈیو وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی