امریکی صدر کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی، انڈین قومی سلامتی کے مشیر روس میں


امریکہ کی جانب سے نئی دہلی پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد انڈیا کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ماسکو پہنچے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نئی دہلی میں میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بدھ کو انڈین نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ماسکو پہنچے تھے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا کو روس سے تیل خریدنے کے بارے میں متعدد بار متنبہ کر چکے ہیں کہ اس طرح وہ یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی مالی اعانت کر رہا ہے۔روس پر امریکہ اور یورپ کے ملکوں نے یوکرین پر حملے کے بعد سے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔انڈیا اس وقت روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار اور علاقے میں ایک اہم اتحادی تصور کیا جاتا ہے۔منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے کی وجہ سے انڈیا کی درآمدات پر عائد ٹیرف کو مزید بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔نئی دہلی نے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی لیکن دی ہندو اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے منگل کی رات ماسکو کا سفر کیا تھا، جبکہ این ڈی ٹی وی نے بھی رپورٹ کیا کہ انڈٰیا کے قومی سلامتی کے مشیر روس کے دورے پر ہیں۔اجیت دووال کا ماسکو کا دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف بھی روسی قیادت سے ملاقات کرنے والے ہیں۔صدر ٹرمپ نے روس کو جمعے تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یوکرین میں اپنی جارحیت کو روکے یا پھر نئی پابندیوں کا سامنا کرے۔انڈیا کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ روس سے تیل خریدنے سے روکنے کے لیے امریکی دباؤ ’غیرمنصفانہ اور نامعقول‘ ہے اور یہ کہ وہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔انڈیا اور چین روسی تیل کے بڑے خریداروں میں سے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پینئی دہلی نے کہا تھا کہ روسی تیل کی خریداری اُس وقت شروع کی جب یوکرین میں جنگ کے آغاز پر تیل کی عالمی روایتی سپلائی کا بڑا حصہ یورپ کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔کیپیٹل اکنامکس سے منسلک تجزیہ کار شلان شاہ نے کہا کہ انڈیا ’اُصولی طور پر‘ روسی تیل کا متبادل ’بآسانی اور معمولی معاشی اثرات‘ کے ساتھ تلاش کر سکتا ہے۔ لیکن سیاسی طور پر یہ ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ انڈیا اندرونی طور پر یہ کبھی دکھانا نہیں چاہے گا کہ وہ امریکی دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے۔ ’پالیسی ساز روس کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کریں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی