چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی


چین میں ایک نیا اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اب بڑے لوگ بھی ذہنی دباؤ کم کرنے، نیند بہتر بنانے اور سگریٹ چھوڑنے میں مدد کے لیے پلاسٹک کے پیسفائر (چوسنیاں) استعمال کر رہے ہیں۔ یہ رجحان خاص طور پر نوجوانوں میں دیکھا جا رہا ہے جو مصروف اور دباؤ بھرے ماحول میں سکون کی تلاش میں ہیں۔ بڑے سائز کے یہ پیسفائر عام بچوں کے پیسفائر سے بڑے ہوتے ہیں اور تقریباً 10 یوان (تقریباً 425 پاکستانی روپے) میں آن لائن اور صحت سے متعلق دکانوں پر دستیاب ہیں۔ کئی صارفین کے مطابق، اس عادت سے انہیں بچپن کی یادیں تازہ ہوتی ہیں اور ذہنی سکون ملتا ہے۔ کچھ لوگ اسے پریشانی کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، کچھ بہتر نیند کے لیے اور کچھ سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے میں مدد کے لیے۔ ایک صارف نے چینی سوشل میڈیا پر لکھا، ’’جب میں پریشان ہوتا ہوں تو یہ مجھے نیند آنے میں مدد دیتا ہے، اور یہ مجھے وہ تحفظ یاد دلاتا ہے جو میں نے بچپن میں محسوس کیا تھا۔‘‘ ماہرین صحت اس رجحان پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ چین کے ڈینٹسٹ ڈاکٹر ٹِنگ کاومِن نے خبردار کیا کہ روزانہ تین گھنٹے سے زیادہ فیڈر استعمال کرنے سے ایک سال کے اندر دانت ٹیڑھے ہو سکتے ہیں، جبڑوں میں درد اور چبانے میں مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، نیند کے دوران اگر فیڈر ٹوٹ جائے تو اس کا کوئی حصہ سانس کی نالی میں پھنس کر گھٹن کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرِ نفسیات ژینگ مو کے مطابق، یہ عادت اصل میں ایک جذباتی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’یہ بڑوں میں بچپن جیسے ردعمل کی علامت ہے، لوگ اصل مسئلے کو حل کرنے کے بجائے بچپن کے سکون دینے والے رویوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

ٹرمپ کا انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بڑا دھچکا ہے: انڈین ایکسپورٹرز

امریکہ کا انڈیا پر اضافی ٹیرف، ’سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانا پڑے‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ ہلاک

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی