گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ ہلاک


افریقی ملک گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے حکومتی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ بدھ کو ملک کے وفاقی دارالحکومت اکرا میں پیش آیا اس یہ عشرے کا مہلک ترین فضائی حادثہ ہے۔واقعے میں وزیر دفاع ایڈورڈ اومانے بوماہ اور وزیر ماحولیات ابراہیم مرتاتا محمد کے علاوہ مقتدر جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین سیموئل سرپونگ، اعلیٰ سکیورٹی مشیر منیرو محمد بھی میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ کریو کے چار افراد بھی جان سے گئے۔گھانا کی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے دارالحکومت سے صبح کے وقت اڑان بھری اور شمالی مغربی علاقوں اوبواسی اور اشانتی کی طرف جا رہا تھا جہاں سونے کی کانیں ہیں اور حکام وہاں کا دورہ کرنے جا رہے تھے، تاہم تھوڑی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس حوالے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔حادثے میں وزیر دفاع ایڈورڈ اومانے بوماہ اور وزیر ماحولیات ابراہیم مرتاتا محمد کے علاوہ مقتدر جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین سیموئل سرپونگ، اعلیٰ سکیورٹی مشیر منیرو محمد بھی واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ کریو کے چار افراد بھی جان سے گئے۔واقعے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد لوگ وزیر دفاع کی رہائش گاہ پر دکھ کا اظہار کرنے کے پہنچ رہے ہیں جبکہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں لوگ تعزیت کے لیے جمع ہیں۔ہیلی کاپٹر دارالحکومت اکرا سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا (فوٹو: سکرین شاٹ)گھانا کی حکومت نے اس حادثے کو ’قومی المیہ‘ قرار دیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر زیڈ نائن تھا جس زیادہ تر نقل و حمل کے لیے استمعال کیا جاتا تھا۔کریش کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے جس میں آگ لگی ہوئی اور کچھ مقامی لوگ امدادی کارروائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مئی 2014 میں بھی ایک سرکاری ہیلی کاپٹر گھانا کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی طرح 2012 میں بھی ایک کارگو جہاز رن وے سے پھسلنے کے بعد مسافروں سے بھری ایک بس سے ٹکرا گیا تھا جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ جہاز میں سوار افراد بھی مارے گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

ٹرمپ کا انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بڑا دھچکا ہے: انڈین ایکسپورٹرز

امریکہ کا انڈیا پر اضافی ٹیرف، ’سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانا پڑے‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ ہلاک

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

’حد درجہ اعتماد اور غلط فہمی‘، امریکہ اور انڈیا کے تجارتی مذاکرات کیسے ناکام ہوئے؟

کیا ٹرمپ کا غیر متوقع فیصلہ مودی کو چین کے قریب لا سکتا ہے؟

ہر سواری کے ساتھ ماں کو لازمی بٹھاتا ہوں۔۔ رکشہ ڈرائیور کے اس عمل کے پیچھے کیا راز ہے؟

انڈیا کو 50 فیصد تجارتی محصولات کے بعد ٹرمپ کی نئی دھمکی کا سامنا: ’ابھی اور پابندیاں لگیں گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی