امریکہ کا انڈیا پر اضافی ٹیرف، ’سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانا پڑے‘


انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ ملک کے کسانوں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے انہیں بھاری قیمت چُکانا پڑے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق نریندر مودی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے صدارتی حکم نامے کے بعد سامنے آیا ہے۔جمعرات کو نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ’ہمارے لیے، ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود سب سے مقدّم ہے۔ انڈیا اپنے کسانوں، ڈیری سیکٹر اور ماہی گیروں کی بہتری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ذاتی طور پر یہ جانتا ہوں کہ مجھے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘اگرچہ مودی نے واضح طور پر امریکہ یا ناکام ہو جانے والے تجارتی مذاکرات کا تذکرہ نہیں کیا تاہم ان کے تبصروں سے انڈیا کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت انڈیا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’ہمارے لیے، ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود سب سے مقدّم ہے‘ (فوٹو: روئٹرز)صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انڈیا نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر روسی تیل درآمد کیا ہے۔یہ اقدام پہلے سے اعلان شدہ 25 فیصد ٹیکس کے علاوہ ہوگا۔یہ فیصلہ امریکہ اور انڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک انڈین حکومتی ذریعے کے مطبق انڈین وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر میں سات سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار چین کا دورہ کریں گے۔امریکہ انڈیا تعلقات اس وقت کئی سالوں کے سب سے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی جانب سے اُس عندیے کے بعد آیا ہے جو ٹرمپ نے پیر کے روز دیا تھا۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے اعلیٰ سفارتی ایلچی، اسٹیو وٹکوف، ماسکو میں ملاقاتیں کر چکے ہیں جن کا مقصد روس پر یوکرین میں امن کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

ٹرمپ کا انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بڑا دھچکا ہے: انڈین ایکسپورٹرز

امریکہ کا انڈیا پر اضافی ٹیرف، ’سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانا پڑے‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ ہلاک

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

’حد درجہ اعتماد اور غلط فہمی‘، امریکہ اور انڈیا کے تجارتی مذاکرات کیسے ناکام ہوئے؟

کیا ٹرمپ کا غیر متوقع فیصلہ مودی کو چین کے قریب لا سکتا ہے؟

ہر سواری کے ساتھ ماں کو لازمی بٹھاتا ہوں۔۔ رکشہ ڈرائیور کے اس عمل کے پیچھے کیا راز ہے؟

انڈیا کو 50 فیصد تجارتی محصولات کے بعد ٹرمپ کی نئی دھمکی کا سامنا: ’ابھی اور پابندیاں لگیں گی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی