مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی


برطانیہ کی وزیر برائے بےگھر افراد روشن آرا علی نے کرایہ داروں کو گھر سے نکالنے اور کرایہ سینکڑوں پاؤنڈز تک بڑھانے کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کی ایک جونیئر وزیر روشن آرا علی نے وزیراعظم کیئر سٹارمر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ تمام قانونی تقاضوں کی پیروی کی ہے تاہم وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے ذاتی معاملات حکومت کے اہم اور پُرعزم کام میں رکاوٹ بنیں۔روشن آرا علی کا استعفیٰ کیئر سٹارمر کی لیبر حکومت کے لیے ایک دھچکا ہے۔روش آرا علی چوتھی لیبر وزیر ہیں جو دباؤ میں آ کر مستعفی ہوئی ہیں ان سے پہلے وزیر ٹرانسپورٹ، انسداد بدعنوانی کے وزیر اور ایک جونیئر وزیر صحت نے الگ الگ وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین کیون ہولنریک نے کہا ہے کہ ’کیئر سٹارمر نے ایمانداری اور اصولوں پر قائم حکومت کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے بجائے انہوں نے منافقت اور خود کو نوازنے کی حکومت کی صدارت کی۔‘اخبار آئی پیپر کی رپورٹ کے مطابق روش آرا علی جنہوں نے پہلے کرایہ داروں کے استحصال اور غیر معقول کرایہ میں اضافے کے خلاف آواز اُٹھائی تھی، نے گزشتہ سال مشرقی لندن میں اپنے چار بیڈ روم والے گھر سے چار کرایہ داروں کو بے دخل کر دیا تھا کیونکہ جائیداد فروخت ہو رہی تھی۔روشن آرا علی نے کہا کہ ’میں نے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو سنجیدگی سے نبھایا‘ (فوٹو: اے ایف پی)رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صرف ہفتوں بعد جائیداد، جس کا ماہانہ کرایہ 3,300 پاؤنڈ تھا، کوئی خریدار نہ ملنے کے بعد کرائے میں 700 پاؤنڈ کا اضافہ کیا گیا اور بعد میں زیادہ کرایہ پر دے دیا گیا۔کرائے کے معاہدوں کا خاتمہ برطانیہ میں بے گھر ہونے کی ایک اہم وجہ سمجھا جاتا ہے اور حکومت کرایہ داروں کے حقوق کا ایک بل تیار کر رہی ہے جس کے تحت مکان مالکان کو بے دخلی کے بعد چھ ماہ کے اندر زیادہ کرائے پر جائیداد کو ’ری لِسٹ‘ کرنے پر پابندی ہوگی۔روشن آرا نے وزیراعظم کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے ہر وقت تمام متعلقہ قانونی تقاضوں کی پیروی کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو سنجیدگی سے نبھایا اور حقائق اس بات کو ظاہر کرتے ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

ٹرمپ کا انڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف بڑا دھچکا ہے: انڈین ایکسپورٹرز

امریکہ کا انڈیا پر اضافی ٹیرف، ’سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے بھاری قیمت چُکانا پڑے‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جلد ملاقات ہو سکتی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات سمیت آٹھ ہلاک

حماس کا غزہ میں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا خفیہ نظام اور ’چائے پینے کی دعوت‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی