ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ


واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں کے درمیان مکمل جنگ بندی اور تجارتی تعاون کے لیے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیرِاعظم نیکول پشینیان نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ صدر ٹرمپ نے بطور گواہ دستخط کیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک بڑی جنگ کے دہانے پر تھے لیکن اب انہوں نے جنگ کے بجائے تجارت اور معیشت کو ترجیح دینے کا عزم کیا ہے۔ ان کے مطابق معاہدے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں تعاون بھی شامل ہے، جبکہ آذربائیجان پر عائد فوجی تعاون کی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ ٹرمپ نے کہا میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے معاہدے کو امن کے لیے نیا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا آغاز کریں گے۔ آرمینیا کے وزیرِاعظم نیکول پشینیان نے صدر ٹرمپ کے عالمی امن میں کردار کی تعریف کی۔ یہ معاہدہ اس طویل تنازع کے خاتمے کی سمت اہم پیش رفت ہے جو 1980 کی دہائی سے نگورنو کاراباخ کے مسئلے پر جاری تھا۔ 1994 میں 6 سالہ جنگ کے خاتمے پر آرمینیا نے علاقے کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا لیکن 2020 میں آذربائیجان نے دوبارہ کچھ حصہ واپس حاصل کیا۔ اکتوبر 2023 میں آذربائیجان کے فوجی آپریشن کے بعد علیحدگی پسند گروہوں نے غیر مسلح ہوکر حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی