بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں انتخابات ہوں گے، عبوری رہنما


عبوری رہنما ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں فروری 2026 میں انتخابات ہوں گے۔ گذشتہ برس ایک عوامی بغاوت کے بعد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈاکٹر یونس نے وزیراعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں کہا کہ ’عبوری حکومت کی جانب سے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھوں گا جس میں درخواست کروں گا کہ انتخابات فروری 2026 میں رمضان سے پہلے کرائے جائیں۔‘نوبل امن انعام یافتہ 85 سالہ ڈاکٹر یونس انتخابات تک نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ ووٹنگ کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم آخری اور اہم ترین مرحلے میں داخل ہوں گے اور وہ ہے ایک منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی۔‘یونس نے پہلے کہا تھا کہ انتخابات اپریل میں ہوں گے، لیکن اہم سیاسی جماعتیں ان سے رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے ان کا انعقاد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں تاکہ ہم منصفانہ انتخابات کر سکیں، جس سے تمام شہریوں کو نئے بنگلہ دیش کی تعمیر میں کامیابی سے آگے بڑھنے کے قابل بنایا جا سکے۔‘"حکومت کی جانب سے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کریں گے کہ انتخابات آزادانہ اور پرامن ہوں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی