بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں تباہی مچا دی۔۔ کیا کچھ بہا کر لے گیا؟ خوفناک ویڈیو مناظر


بھارت کی شمالی ریاست اُتراکھنڈ کے ضلع اُتراکاشی میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔ اچانک برسنے والی موسلا دھار بارش نے پہاڑی علاقوں سے کیچڑ اور پانی کا ایک مہلک ریلا نچلے علاقوں کی طرف دھکیل دیا، جس نے راستے میں آنے والے سب کچھ اپنے ساتھ بہا لیا۔ سیلابی ریلے نے قریبی گاؤں دھرالی میں کئی مکانات، دکانیں، ہوٹل اور دیگر عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ اس ہولناک منظر کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں، جن میں مقامی لوگ جان بچانے کے لیے دوڑتے نظر آتے ہیں جبکہ بعض افراد پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ سیلابی تباہی نے بھارتی فوج کے ایک کیمپ کو بھی نہیں بخشا۔ دریا کنارے واقع ہیلی پیڈ مکمل طور پر بہہ گیا جبکہ وہاں موجود متعدد اہلکار بھی لاپتا بتائے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور فوج، پولیس و مقامی رضاکار تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ 10 اگست تک کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ہمالیائی خطے میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات اور موسمیاتی تغیرات کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتا ہے، جہاں غیر متوقع بارشیں تباہ کن صورت اختیار کر رہی ہیں، اور مقامی آبادی کے لیے مستقل خطرے کی گھنٹی بن چکی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی