ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کو 80 سال مکمل


آج 6 اگست کو جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کو 80 سال مکمل ہو گئے وہ ہولناک دن جب انسانی تاریخ کا پہلا ایٹمی حملہ ہوا۔ دوسری عالمی جنگ کے آخری ایام میں 6 اگست 1945 کو امریکا نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا جس سے ابتدائی طور پر 78 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ بعد ازاں بم کے مضر اثرات سے ہزاروں مزید جان کی بازی ہار گئے۔ اس خوفناک حملے کے محض تین دن بعد 9 اگست کو ناگاساکی پر دوسرا ایٹم بم گرایا گیا اور بالآخر 15 اگست کو جاپان نے ہتھیار ڈال دیے جس کے ساتھ ہی دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا۔ ہیروشیما اور ناگاساکی میں ہر سال یہ دن یادگار تقاریب کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی ہیروشیما میں بڑی تعداد میں لوگ امن کے لیے جمع ہوئے۔ ایٹمی حملے میں بچ جانے والے افراد کو جاپان میں ہیباکوشا کہا جاتا ہے۔ جاپانی حکومت کے مطابق اس سال زندہ ہیباکوشا کی تعداد 99,130 ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7,695 کم ہے۔ ان افراد کی اوسط عمر اب 86.13 سال ہو چکی ہے۔ ہیروشیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سیاسی رہنما اس گمراہ کن خیال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ قومی تحفظ کے لیے جوہری ہتھیار ضروری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ رجحان ماضی کے سبق کو مٹانے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ میئر نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ہیروشیما کا دورہ کریں اور ایٹم بم کے تباہ کن نتائج کا خود مشاہدہ کریں تاکہ دنیا ایک بار پھر ایسی تباہی کی طرف نہ بڑھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی