ٹائٹن کو تباہ ہونے سے روکنا ممکن تھا۔۔ امریکی کوسٹ گارڈ کی رپورٹ کا انکشاف


امریکہ کی کوسٹ گارڈ نے اپنی دو سالہ تحقیقات کے بعد اووشن گیٹ کی آبدوز "ٹائٹن" کی ہلاکت خیز تباہی کو قابلِ گریز قرار دیا ہے۔ پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد یہ رپورٹ پانچ اگست کو جاری کی گئی، جو کہ تین سو صفحات پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ "یہ واقعہ روکا جا سکتا تھا" اور اس کی بنیادی وجہ اووشن گیٹ کی جانب سے حفاظتی، تجرباتی اور مرمتی عمل کے طے شدہ انجینئرنگ اصولوں کی خلاف ورزی تھی۔ یاد رہے کہ جون 2023 میں یہ آبدوز مشہور ٹائی ٹینک کے ملبے تک سیاحتی مشن پر روانہ ہوئی تھی جب گہرے سمندر میں یہ دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں اووشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش سمیت پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان، برطانوی ارب پتی ہیمش ہارڈنگ اور فرانسیسی محقق پال ہینری نارگیولے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کوسٹ گارڈ کی رپورٹ میں آبدوز کے ڈیزائن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سابق ڈائریکٹر آف انجینئرنگ نے کہا تھا کہ ٹائٹن کے ابتدائی ڈھانچے کی حالت کسی "ہائی اسکول پروجیکٹ" جیسی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اووشن گیٹ کے اندر ایک "زہریلا ادارہ جاتی ماحول" پایا جاتا تھا جہاں ملازمین کو حفاظتی خدشات پر آواز اٹھانے سے روکا جاتا تھا۔ یہ نتائج اس ہولناک سانحے کے پسِ پردہ کمپنی کی سنگین غفلت اور لاپروائی کو آشکار کرتے ہیں، جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور زیرِ آب سیاحت کی صنعت پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی