ترکیہ میں آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کا واقعہ۔۔ ملزم کیسے گرفتار ہوا؟ امام کی آگ بجھاتے ویڈیو وائرل


استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں نماز مغرب کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک شخص نے مبینہ طور پر مسجد کے اندر آگ لگانے کی کوشش کی۔ واقعے کی فوری اطلاع اور امام کی حاضر دماغی نے ممکنہ نقصان کو روک دیا، تاہم یہ واقعہ سیکیورٹی کے نظام پر کئی سوالات چھوڑ گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق، واقعہ نماز مغرب کے بعد پیش آیا، جب ایک نامعلوم شخص مسجد میں داخل ہوا اور خاموشی سے ایک رحل کے نیچے کچھ کاغذات رکھ کر ان پر تیل چھڑک دیا۔ اس نے موقع ملتے ہی آگ لگا دی، مگر خوش قسمتی سے امام مسجد نے فوری طور پر اس حرکت کو دیکھ لیا اور بغیر کسی تاخیر کے آگ کو بجھا دیا۔ Attempt to set fire to Hagia Sophia Mosque! A man entered Hagia Sophia Mosque in Istanbul and set papers on fire behind the reading desk after the evening prayer.A woman who noticed the fire informed the Imam, and a member of the congregation intervened and the flames were… pic.twitter.com/xTT43nCSPh— DOAM (@doamuslims) August 5, 2025 امام نے آگ بجھانے کے بعد مسجد میں تعینات سیکیورٹی عملے کو فوراً اطلاع دی، جس پر اہلکار موقع پر پہنچے اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس کے قبضے سے آتش گیر مادہ بھی برآمد کیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر مزید نقصان کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو سیکیورٹی کیمرے کی مدد سے پہچان کر زیرِ حراست لے لیا گیا ہے تاہم تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اس واقعے کے بعد آیا صوفیہ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے مسجد کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں نگرانی کے عمل کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی واقعے کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ آیا صوفیہ صرف ایک عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ ایک تاریخی ورثہ بھی ہے، جس کی حرمت اور حفاظت ہر ذی شعور شخص کی ذمہ داری ہے۔ اس قسم کے اقدامات نہ صرف مذہبی عقیدت پر حملہ ہیں بلکہ تہذیبی ورثے کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

چین میں بچوں کے بجائے بڑے افراد چوسنیاں کیوں لگانے لگے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

اٹلی کا قصبہ جہاں کم شرح پیدائش کے بحران سے کاروبار اور سکول بند: بچے پیدا کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

انڈیا: 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 228 ارب انڈین روپے سے زائد رقم لوٹی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی