صرف ایک فون کی خاطر جان دے دی؟ 16 برس کے لڑکے کا انتہائی قدم جس نے کئی والدین کو سوچنے پر مجبور کردیا


مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے بھارتی معاشرے میں بڑھتے دباؤ، کمزور ذہنی صحت اور والدین و بچوں کے درمیان خلیج پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں ایک لڑکے نے اپنی جان اس لیے لے لی کیونکہ ماں نے اسے نیا موبائل فون لے کر دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق، لڑکے کی شناخت اتھرو گوپال تائڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو پولیس بھرتی کے امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔ وہ کئی دنوں سے اپنی والدہ سے نیا فون دلوانے کی ضد کر رہا تھا، مگر والدہ مسلسل انکار کر رہی تھیں۔ والدہ کے ایک اور انکار کے بعد، اتھرو سیدھا تسگاؤں کی پہاڑی پر گیا اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک المیہ ہے جو بتاتا ہے کہ نوجوان ذہنوں پر مادی خواہشات کا دباؤ کس قدر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ موبائل فون جیسی چیزیں آج کی نسل کے لیے صرف رابطے کا ذریعہ نہیں، بلکہ عزتِ نفس اور معاشرتی شناخت کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی کئی نوجوان اس نوعیت کی ناامیدی کا شکار ہو کر اپنی زندگی ختم کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں ایک 15 سالہ لڑکا سالگرہ پر فون نہ ملنے پر خودکشی کر بیٹھا تھا، جب کہ جولائی 2024 میں نوی ممبئی میں ایک 18 سالہ نوجوان نے اس وقت موت کو گلے لگا لیا جب والد نے اسے مہنگا آئی فون دینے کے بجائے سستا فون خریدا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

شور بمقابلہ میوزک، جنوبی کوریا کے بعد شمالی کوریا نے بھی سرحد سے لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے

مئی میں پاکستان کے پانچ لڑاکا جہازوں سمیت چھ طیارے مار گرائے تھے، انڈین ایئر چیف کا دعویٰ

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

ٹرمپ ٹیرف انڈیا کو چین اور روس کے قریب دھکیل سکتے ہیں: سابق امریکی مشیر کی تنبیہ

ٹرمپ کی کوششیں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا میں مکمل جنگ بندی کا معاہدہ

نئے ٹیرف کے بعد انڈیا نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی

جاپان کا وہ خوش قسمت شہر جو دو مرتبہ ایٹم بم کا نشانہ بننے سے بچا

’غزہ پر کنٹرول‘ کا اسرائیلی منصوبہ: فلسطینیوں کے لیے مزید مشکلات اور نتن یاہو کے لیے بڑا خطرہ

جرمنی کی موٹروے پر 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، ڈرائیور کو بھاری جرمانہ

مکان کا کرایہ بڑھانے پر تنقید، برطانوی وزیر روشن آرا علی مستعفی

چین سے روابط، ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چین سے روابط، صدر ٹرمپ کا انٹیل کے ’انتہائی متنازع‘ سی ای او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی کے بعد دکانوں پر چھاپے، ’تاریخ نہیں مٹ سکتی‘

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی