گدھے کے گوشت کےچرچے، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس کے کاروبار پر کیا اثر پڑا؟


پاکستان میں مقامی طور پر گدھے کے گوشت کے استعمال پر پابندی ہے تاہم ملک کے اندر باقاعدہ کاٹ کر کے اس کے گوشت اور کھالوں کی برآمد سرکاری سطح پر جاری ہے۔ اس تضاد کا انکشاف فیک نیوز واچ ڈاگ نامی ایک تنظیم نے آج اپنی جاری ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کیا۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم اس ادارے نے اپنی تحقیقات اس واقعے کے بعد پیدا ہونے والی بحث کے بعد شروع کی جس میں اسلام آباد میں گدھے کا ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑا گیا تھا، اس چھاپے میں جو اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مارا کئی چینی شہری بھی پکڑے گئے۔ تاہم یہ انکشاف بھی اہم ہے کہ وفاقی حکومت کی اجازت اور رہنمائی میں گوادر میں پہلے ہی ایک گدھے کا سلاٹر ہاؤس کام کر رہا ہے جہاں سالانہ دو لاکھ سے زائد گدھوں کا گوشت اور کھالیں چین کو برآمد کی جاتی ہیں۔ یہ ابہام بہرحال موجود ہے کہ اگر گوادر میں اس کام کی اجازت ہے تو پاکستان کے دیگر علاقوں میں کیوں نہیں حالانکہ گوادر کے مقابلے پنجاب اور سندھ میں گدھے کی افزائش زیادہ ہے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار چینی باشندوں یا فوڈ اتھارٹی سمیت کسی ادارے نے بھی مقامی سطح پر گوشت کی فراہمی کا اقرار نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کوئی ثبوت تاحال ملا ہے پھر بھی سوشل میڈیا پر ایک بہت بڑی منفی مہم نے اسلام آباد کی متعدد مشہور فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس کے کاروبار تباہی کے کنارے پہنچا دیے ہیں کیونکہ انہیں گدھے کا گوشت استعمال کرنے کا ذمہ دار یا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تمام فوڈ چینز اور ریسٹورنٹس سوشل میڈیا کی اس غیر حقیقی مہم جوئی پر پریشان اور نوحہ کناں ہیں کہ کس طرح دہائیوں سے کروڑوں کا کاروبار کرنے والے ادارے اس مہم کا شکار ہیں۔ اگرچہ ان اداروں نے وضاحتی جوابی مہمات شروع کر دی ہیں تاہم یہ بات بھی موضوع بحث ہے کہ بلاجواز و بلاثبوت منفی مہم جوئی بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب ہے اور عوام میں بھی غیر ضروری اور غیر حقیقی مباحثے کا سبب بنتے ہیں اور شکوک وشبہات بڑھ جاتے ہیں۔ اس حوالے سے نئے قوانین بشمول پیکا ایکٹ کے استعمال اور اس رحجان کے تدارک پر بھی بحث جاری ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے مزید نئے انکشافات کی توقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سندھ کے 11 ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے صرف 24 فیصد فنڈز جاری۔۔ اعداد و شمار سامنے آگئے

مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

جس بچی کا جہیز جمع کررہے تھے آج اس کا جنازہ.. کراچی ڈمپر حادثہ ! چچا بات کرتے ہوئے رو پڑا

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، باپ زخمی ! شہریوں نے 7 ڈمپر نذرِ آتش کردیے

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

کیا حماس غزہ کی جنگ میں اپنا وجود قائم رکھ پائے گی؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکی برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

سی ڈی اے کا آپریشن، راول ڈیم کے قریب مدنی مسجد مسمار

صحت سہولت کارڈ میں 28 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

تین ماہ سے جاری فضائی حدود کی بندشوں نے پاکستان اور انڈیا کو کیسے متاثر کیا؟

سائنسدانوں کی تیار کردہ ایسی آئس کریم جو پگھلتی ہی نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی