بہت روئی، سب کچھ اکیلے سہا۔۔ پائلٹ شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ صنم جنگ نے شادی اور امریکہ میں رہنے کے متعلق سب راز کھول دیے


"سچ بتاؤں تو، میں پاکستان میں جو کچھ انجوائے کرتی تھی، وہ سب مجھے بہت یاد آتا ہے۔ ہم اکثر اپنے خاندان اور سپورٹ سسٹم کو معمولی سمجھ لیتے ہیں، لیکن ان کی اصل اہمیت تب پتا چلتی ہے جب آپ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ امریکہ میں میں اکیلی نہیں ہوں، یہاں میرے کزنز اور دوست بھی ہیں، لیکن وہ سب تقریباً تیس منٹ کی ڈرائیو پر رہتے ہیں۔ یہاں آپ اپنے بچے کو امی کے پاس چھوڑ کر نہیں جا سکتے جیسے پاکستان میں ممکن ہوتا تھا۔ یہاں ہر کام خود کرنا پڑتا ہے، بچوں کو اسکول سے لانا، لے جانا اور ٹوڈلر کی دیکھ بھال سب اپنے ہی ذمے ہے۔" پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جنگ، جو حال ہی میں اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکاری سے وقفہ لیے ہوئے ہیں، نے ندیا یاسر کے شو گڈ مارننگ پاکستان میں امریکہ میں اپنی زندگی کے تجربات شیئر کیے۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہنا آسان نہیں، خاص طور پر جب آپ کا سپورٹ سسٹم قریب نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ تنہائی سے نمٹنے کے لیے انہوں نے ولاگنگ شروع کی۔ "جب کبھی تنہائی محسوس ہوتی تو میں اپنے فینز سے بات کرتی، اور ویڈیو شیئر کرنے کے بعد خود کو بہتر محسوس کرتی تھی۔" ابتدائی دنوں میں یہ سب ان کے لیے بہت مشکل تھا۔ وہ اکثر بالکونی میں کھڑے ہو کر روتی تھیں اور شام کے وقت ڈپریشن میں چلی جاتی تھیں۔ صنم نے مزید بتایا کہ امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ان کے شوہر قاسم وہاں نوکری کرتے ہیں۔ "میں تو چھٹیاں گزارنے گئی تھی، لیکن جب واپس آنے لگی تو قاسم نے روک لیا کیونکہ وہ وہاں اکیلا بہت تنہا محسوس کرتا تھا۔ اصل مشکل وقت تو قاسم نے گزارا، میں تو والدین کے پاس تھی، لیکن اسے سب کچھ اکیلے سہنا پڑا۔" اپنے اور قسام کے بارے میں صنم کا کہنا تھا کہ ان کی اور قسام کی دوستی اسکول کے دنوں میں شروع ہوئی تھی، پھر تعلق ٹوٹ گیا، لیکن مختلف تقریبات اور آخرکار جاگنگ ٹریک پر ملاقات نے ان کے رشتے کو دوبارہ جوڑ دیا۔ 2008 سے وہ شادی کا سوچ رہے تھے، لیکن یہ رشتہ 2016 میں شادی میں بدلا۔ آج وہ اپنی بیٹیوں الایا اور علائزہ کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینے میں دوسری مرتبہ فائرنگ

مغلِ اعظم: جس کے ہیرو دلیپ کمار پہلے ریجیکٹ ہوئے اور جنگی مناظر کی عکس بندی کے لیے اصلی انڈین فوجی بلائے گئے

بہت روئی، سب کچھ اکیلے سہا۔۔ پائلٹ شوہر سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ صنم جنگ نے شادی اور امریکہ میں رہنے کے متعلق سب راز کھول دیے

پہلی شادی کا تجربہ برا تھا لیکن۔۔ 2 جوان بچوں کی ماں ہو کر دوسری شادی کی ہمت کیسے پیدا کی؟ نازلی نصر کی گفتگو

بڑی بیوی نے بیٹے کی طرح میرا خیال رکھا اور۔۔ فرح کا مزاج باقیوں سے الگ کیسے ہے؟ اقرار الحسن نے تینوں بیویوں سے متعلق کھل کر بتا دیا

کیا آپ اس بڑی آنکھوں والے بھولے سے بچے کا نام بتا سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا نام کمائے گا

1.5 ارب کی لاگت سے بننے والی فلم ’سن آف سردار 2‘ نے کتنی کمائی کی؟

ہاتھ میں چیتا پکڑے یہ کس مشہور اداکار کا بچپن ہے؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

مشہور اداکار انور علی آئی سی یو میں داخل۔۔ کیا بیماری ہے؟

میرے لئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔۔ بڑھاپے میں تیسری شادی کرنے والی عتیقہ اوڈھو نے شوہر کو پریشان کرنے کا کون سا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا؟

شاہی مہمان کے طور پر حج کے لئے گئے۔۔ جنت مرزا کے نئے بیان پر صارفین نے آڑے ہاتھوں کیوں لے لیا؟

چائے دینے کے بعد واپس لے لی گئی۔۔ فلک شبیر انسیکیور آدمی ہے ! سد ریپر نے فلک کے ساتھ ابرار الحق پر بھی سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لوگ موٹی اور بھینس کہتے تھے۔۔ دوبارہ محبت کیوں نہیں کرنا چاہتیں؟ مایا خان بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

آئمہ بیگ کے نکاح کا جوڑا کتنے لاکھ کا ہے؟ ڈیزائنر کا نام بھی سامنے آگیا

گلوکارہ آئمہ بیگ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی