بنگلادیش کا بڑا فیصلہ۔۔ 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی


بنگلادیش نے نصف صدی بعد ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی ہے۔ اس نئی سہولت کے تحت اب دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو آئندہ پانچ سال تک ویزے کے بغیر ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ اقدام بنگلادیش کی عبوری حکومت نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں منظور کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف سفارتی روابط میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی سمت ملے گی۔ ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے ترجمان شفیق الاسلام نے کہا کہ بنگلادیش نے اس نوعیت کے معاہدے پہلے ہی دنیا کے 31 ممالک کے ساتھ کیے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اب پاکستانی سرکاری وفود کو بھی اسی سہولت کا حق حاصل ہوگا اور وہ بغیر ویزا کے بنگلادیش کا سفر کر سکیں گے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو کوئی ریوارڈ نہیں ملے گا‘

اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

مون سون میں9 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع۔۔ محکمہ آبپاشی نے ملک میں آبی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیے

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

آرمی چیف عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانے والا چرواہا کون تھا اور اسے کیا انعام ملا؟

بنگلادیش کا بڑا فیصلہ۔۔ 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

ڈکیتوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا.. ایس ایس پی کے گھر سے کیا کچھ لوٹ کر لے گئے؟

ایرانی جیل پر اسرائیل کا مہلک حملہ: ’ہر طرف لاشیں تھیں، قیدی زخمی سپاہیوں کی مدد کو دوڑ رہے تھے اور خواتین اہلکاروں کو تسلی دے رہے تھے‘

ٹیکنو اور الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اشتراک

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

ان چیزوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور۔۔ خون کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا آسان نسخہ جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر قتل کیس کا معمہ حل کرلیا۔۔ اجرتی قاتل گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی