ان چیزوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور۔۔ خون کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا آسان نسخہ جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں


خون انسانی جسم کا بنیادی سہارا ہے۔ اگر یہ صاف اور صحت مند رہے تو دل مضبوط ہوتا ہے، جسم میں آکسیجن کی روانی بہتر رہتی ہے اور تمام اعضاء اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ لیکن جب خون آلودہ یا غیر متوازن ہو جائے تو مختلف مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہی مسائل میں کیل مہاسے، داغ دھبے، کھردری جلد، بار بار سر درد اور تھکن شامل ہیں۔ صاف خون نہ صرف توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ الرجی، ہاضمے کی خرابی اور بار بار کی کمزوری جیسے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خون کی صفائی اور اس کی نالیوں کی صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ قدرتی طریقوں سے خون صاف کرنے کے لیے ایک نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ موجود ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بالکل محفوظ ہے اور کسی قسم کے منفی اثرات نہیں رکھتا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسے تیار کرنا بھی آسان ہے اور اس کے اجزاء عام دستیاب ہیں۔ اس قہوے کو بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں دو عدد عناب، چار سے چھ عدد مُنڈی کے دانے، ایک چائے کا چمچ آملہ خشک، ڈھائی گرام چُرائتہ اور چار سے چھ نیم کے خشک پتے ڈال کر ابالیں۔ جب یہ اچھی طرح تیار ہو جائے تو دن میں دو مرتبہ، صبح اور رات استعمال کریں۔ اگر اس قہوے کو کم از کم تین ماہ تک پیا جائے تو خون کی صفائی میں واضح فرق محسوس ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد نکھرنے لگے گی، داغ دھبے کم ہوں گے اور جگر بھی صحت مند رہے گا۔ یہ نسخہ سادہ بھی ہے اور قدرتی بھی، جو جسم کو اندرونی طور پر توازن دینے میں مددگار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو کوئی ریوارڈ نہیں ملے گا‘

اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

مون سون میں9 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع۔۔ محکمہ آبپاشی نے ملک میں آبی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیے

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

آرمی چیف عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانے والا چرواہا کون تھا اور اسے کیا انعام ملا؟

بنگلادیش کا بڑا فیصلہ۔۔ 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

ڈکیتوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا.. ایس ایس پی کے گھر سے کیا کچھ لوٹ کر لے گئے؟

ایرانی جیل پر اسرائیل کا مہلک حملہ: ’ہر طرف لاشیں تھیں، قیدی زخمی سپاہیوں کی مدد کو دوڑ رہے تھے اور خواتین اہلکاروں کو تسلی دے رہے تھے‘

ٹیکنو اور الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اشتراک

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

ان چیزوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور۔۔ خون کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا آسان نسخہ جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر قتل کیس کا معمہ حل کرلیا۔۔ اجرتی قاتل گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی