
ٹیکنو نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشتن کے ساتھ اشتتراک کیا ہے ۔ اپنے امید کے پیغام کے ساتھ ٹیکنو اس مشکل وقت میں قوم کے
ساتھ کھڑا ہے یہ ثابت کرتے ہوئے کہ اس برانڈ کی وابستگی صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے ۔
ملک بھر میں تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیکڑوں
افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں لوگ خوراک، گھروں اور بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں ۔
فوری مدد پہنچانے کے لیے ٹیکنو نے الخدمت فاؤنڈیشتتن کے تعاون ستتے 300 خاندانوں میں خوراک اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا ہے جو کم از کم 30 دن کے لیے ان کی کفالت کے لیے کافی ہے ۔
یہ اقدام ٹیکنو کی طویل المدتی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کرے اور
پاکستان بھر میں امید اور حوصلے کو فروغ دے ۔ برانڈ کا یقین ہے کہ ہر پاکستانی میں ہمت اور
ہمدردی کا ایک جذبہ موجود ہے. ایک ایسا spark جو مشکل ترین حالات کامقابلہ کرنے کی
ہمت دیتا ہے ۔
اس موقع پر ٹیکنو پاکستان کے CEO Bruce. Mr نے اس مشترکہ میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے لئے ٹیکنو کی پاکستان سے وابستگی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہوں جب انہیں ہماری ضرورت ہو۔ ہمیں یہ اعزاز
حاصل ہے کہ ہم ان خاندانوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں جو اس تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔
یہ صرف آغاز ہے ٹیکنو آئندہ مزید تعاون فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔"
اس اقدام کے ذریعے ٹیکنو کا مقصد اتحاد اور امید کو فروغ دینا ہے اور یہ یاد دہانی کرانا ہے کہ اصل قوت حسن سلوک استقامت اور پاکستانی عوام کی اجتماعی قوت میں ہے.