پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر قتل کیس کا معمہ حل کرلیا۔۔ اجرتی قاتل گرفتار


ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تاجر کے اندھے قتل کا معمّہ حل کرتے ہوئے مرکزی فائرر سمیت دونوں اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 18 اگست کی صبح اورنگی ٹاؤن شاداب گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کرکے محمد نعیم ولد محمد شبیر نامی تاجر کو قتل کیا۔ اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 319/2025 بجرم دفعہ 302/34 ت پ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج کیا گیا۔ ایس ایچ او پاکستان بازار نے موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والے دو غیر قانونی اسلحے بمعہ ایمونیشن اور زیرِ استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول کے قتل کی سپاری اور صبح گھر سے نکلنے کی اطلاع اسی کے ساتھ مارکیٹ میں کام کرنے والے تاجر نے فراہم کی تھی۔ اعترافی بیان میں بتایا گیا کہ مقتول جب اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑنے کے لیے نکلا تو اسی وقت اس کا تعاقب شروع کیا گیا اور واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ تحقیقات کے مطابق قتل کی سازش کرنے والے مرکزی ملزم کی ملاقات قاتلوں سے کالا علم کرنے والے ایک بابا کے اڈے پر ہوئی، جہاں قتل کی منصوبہ بندی طے پائی۔ ساتھی تاجر نے ذاتی عناد کی بنیاد پر یہ قتل کرانے کی سپاری ڈیڑھ لاکھ روپے میں دی تھی، جس میں سے وہ ایک بار 30 ہزار اور بعد میں مزید 20 ہزار روپے (مجموعی طور پر 50 ہزار روپے) قاتلوں کو ادا کر چکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ سازش کے مرکزی کردار کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نوید عرف شاکر ولد نہال (فائرر) اور محمد عمر ولد عمران (رائیڈر) شامل ہیں، جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو کوئی ریوارڈ نہیں ملے گا‘

اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

مون سون میں9 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع۔۔ محکمہ آبپاشی نے ملک میں آبی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیے

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

آرمی چیف عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانے والا چرواہا کون تھا اور اسے کیا انعام ملا؟

بنگلادیش کا بڑا فیصلہ۔۔ 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

ڈکیتوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا.. ایس ایس پی کے گھر سے کیا کچھ لوٹ کر لے گئے؟

ایرانی جیل پر اسرائیل کا مہلک حملہ: ’ہر طرف لاشیں تھیں، قیدی زخمی سپاہیوں کی مدد کو دوڑ رہے تھے اور خواتین اہلکاروں کو تسلی دے رہے تھے‘

ٹیکنو اور الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اشتراک

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

ان چیزوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور۔۔ خون کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا آسان نسخہ جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر قتل کیس کا معمہ حل کرلیا۔۔ اجرتی قاتل گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی