ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟


Getty Imagesسرگئی گور کی عمر 39 سال ہے اور وہ انڈیا میں سب سے کم عمر امریکی سفیر ہوں گےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرگیو گور کو انڈیا میں امریکی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امریکی سینیٹ سے ان کی تقرری کی منظوری ابھی باقی ہے۔جمعے کو امریکی صدر نے کہا کہ وہ سرگیو گور کو انڈیا میں امریکہ کا نیا سفیر اور جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کر رہے ہیں۔گور کو ایسے وقت میں انڈیا کا سفیر بنایا جا رہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان ٹیرف کے معاملے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں اور جس کی وجہ سے انڈیا اور چین قریب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔گور اس وقت ٹرمپ انتظامیہ میں ’صدرارتی عملے میں تقرریوں کے سربراہ‘ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں سرگیو گور کو انڈیا میں امریکہ کا اگلا سفیر اور جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کر رہا ہوں۔‘’صدارتی عملے کے ڈائریکٹر کے طور پر سرگیو اور ان کی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں ہماری وفاقی حکومت کے ہر محکمے میں تقریباً چار ہزار ’امریکہ فرسٹ‘ سپورٹرز کو تعینات کیا۔ سرگیو سینیٹ کی جانب سے منظوری تک اپنے موجودہ کردار میں وائٹ ہاؤس میں ہی رہیں گے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’سرگیو ایک اچھے دوست ہیں جو کئی برسوں سے میرے ساتھ ہیں۔ انھوں نے میری تاریخی صدارتی مہموں پر کام کیا، میری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابیں شائع کیں۔‘’دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطے (جنوبی اور وسطی ایشیا) میں مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جس پر میں مکمل اعتماد کر سکوں اور جو میرے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد کرے تاکہ ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا سکیں۔ سرگیو ایک شاندار سفیر ہوں گے۔ مبارک سرگیو۔‘سرگیو گور نے ٹرمپ کے اس اعلان پر لکھا کہ ’میں اس اعتماد کے لیے شکر گزار ہوں جو صدر ٹرمپ نے مجھے انڈیا میں امریکہ کا اگلا سفیر اور جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر نامزد کرنے پر دیا۔ امریکہ کی نمائندگی میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہو گا۔‘Getty Imagesامریکہ میں کچھ لوگ سرگیو گور کو ٹرمپ کا 'دائیاں ہاتھ' بھی کہتے ہیںٹرمپ کا ’دائیاں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘سرگیو گور کا کام کرنے کا انداز بھی متنازعہ رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے ساتھ ٹرمپ کے تنازع میں ان کا بھی کردار تھا۔ایلون مسک گور کو ’سانپ‘ بھی کہہ چکے ہیں۔ ناقدین گور کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق گور نے ٹرمپ کو یہ بھی بتایا تھا کہ مسک کے قریبی دوست اور بزنس مین جیرڈ آئزک مین نے ڈیموکریٹس کو رقم دی تھی۔مسک کی سفارش پر ٹرمپ نے جیرڈ آئزک کو سنہ 2024 کے آخر میں ناسا کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس اطلاع کے بعد ٹرمپ نے سینیٹ سے جیرڈ آئزک کی نامزدگی واپس لے لی۔اگرچہ جیرڈ آئزک مین نے خود ٹرمپ کو 2024 کی میٹنگ میں اس رقم کے بارے میں آگاہ کیا تھا لیکن ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انھیں اس کے بارے میں پہلی بار معلوم ہوا۔امریکہ میں کچھ لوگ سرگیو گور کو ٹرمپ کا ’دائیاں ہاتھ‘ بھی کہتے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ گور ٹرمپ انتظامیہ میں ہزاروں تقرریوں کی جانچ کرانے کے باوجود اپنے سکیورٹی کلیئرنس کاغذات جمع کروانے میں تاخیر کرتے رہے۔عمران خان کو ’ٹرمپ جیسا لیڈر‘ کہنے والے رچرڈ گرینل جنھیں ٹرمپ نے صدارتی ایلچی نامزد کیاالزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفرمارکو روبیو: امریکہ کے نامزد سیکرٹری خارجہ جنھیں ٹرمپ نے ’بے خوف جنگجو‘ قرار دیاایلون مسک کے محکمے کا ایسا دعویٰ جسے انڈین اپنی ’بے عزتی‘ اور ’انتخابی عمل میں مداخلت‘ کہہ رہے ہیںگور کی تقرری انڈیا کے لیے اہم کیوں؟Getty Imagesسرگئی گور کو ایسے وقت میں انڈیا کا سفیر بنایا جا رہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان ٹیرف کے معاملے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیںسرگیو گور کی انڈیا میں تقرری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ منسوخ ہو چکا ہے۔انڈیا کو 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے، جس کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا تاہم اس کا اطلاق 27 اگست سے ہو گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سینیٹ کتنی جلدی گور کی تقرری کی منظوری دیتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انڈیا چاہے گا کہ امریکی سفیر کو جلد از جلد یہاں تعینات کیا جائے۔ جنوری میں ایرک گارسیٹی کے انڈیا چھوڑنے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے۔نئے امریکی سفیر کا کام کافی چیلنجنگ ہو گا کیونکہ روس سے تیل خریدنے پر امریکی انتظامیہ کی طرف سے انڈیا کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ گور کو انڈیا میں سفیر نامزد کرنے کے صدر کے فیصلے پر بہت خوش ہیں اور ’وہ امریکہ کے بہترین نمائندے ہوں گے۔‘دریں اثنا جنوبی ایشیائی امور کے تجزیہ کار مائیکل کگلمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’اگر گور کی انڈیا میں سفیر کے طور پر تقرری کی منظوری دی جاتی ہے اور وہ خصوصی ایلچی کا کردار بھی ادا کرتے ہیں، تو یہ سمجھا جائے گا کہ انڈیا پاکستان ’ہائیفینیشن‘ (دونوں کو ایک ہی تناظر میں دیکھنے کی پالیسی) لوٹ آئی ہے۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’ایک اور نقطہ نظر یہ ہے کہ امریکہ اس کے ذریعے انڈیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا پیغام دینا چاہتا ہے کیونکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے خصوصی ایلچی کو براہ راست دہلی میں تعینات کیا جا رہا ہے۔‘سرگئی گور کون ہیں؟Getty Imagesنئے امریکی سفیر کا کام کافی چیلنجنگ ہو گا کیونکہ روس سے تیل خریدنے پر امریکی انتظامیہ کی طرف سے انڈیا کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہےسرگئی گور کی عمر 39 سال ہے اور وہ انڈیا میں سب سے کم عمر امریکی سفیر ہوں گے۔ گور کا خاندانی نام ’گوروکوسکی‘ ہے۔ وہ 1986 میں اس وقت کے سوویت یونین (ازبکستان) میں پیدا ہوئے۔ان کا خاندان 1999 میں امریکہ چلا گیا اور اس وقت ان کی عمر صرف 12 برس تھی۔ان کے والد یوری گوروکوسکی ایوی ایشن انجینیئر تھے جنھوں نے سوویت فوج کے لیے ہوائی جہاز ڈیزائن کیے تھے۔ گور کی والدہ کا تعلق اسرائیل سے بتایا جاتا ہے۔گور نے لاس اینجلس کے مضافات میں ہائی سکول سے تعلیم حاصل کی اور پھر واشنگٹن ڈی سی میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں اپنی تعلیم جاری رکھی۔گور نے سنہ 2008 میں رپبلکن سینیٹر اور صدارتی امیدوار جان مکین کی مہم میں فعال کردار ادا کیا، جب ان کا مقابلہ ڈیموکریٹک امیدوار براک اوبامہ سے تھا۔عمران خان کو ’ٹرمپ جیسا لیڈر‘ کہنے والے رچرڈ گرینل جنھیں ٹرمپ نے صدارتی ایلچی نامزد کیاالزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفرمارکو روبیو: امریکہ کے نامزد سیکرٹری خارجہ جنھیں ٹرمپ نے ’بے خوف جنگجو‘ قرار دیاایلون مسک کے محکمے کا ایسا دعویٰ جسے انڈین اپنی ’بے عزتی‘ اور ’انتخابی عمل میں مداخلت‘ کہہ رہے ہیںغزہ میں رقص کرتے ٹرمپ، بکنی میں ملبوس مرد اور بلند عمارتیں: امریکی صدر کی جانب سے پوسٹ کردہ ویڈیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں ہو گی تو کوئی ریوارڈ نہیں ملے گا‘

اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

مون سون میں9 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع۔۔ محکمہ آبپاشی نے ملک میں آبی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیے

ٹرمپ کے ’دائیں ہاتھ‘ لیکن ایلون مسک کے لیے ’سانپ‘، انڈیا میں امریکہ کے نامزد سفیر کون ہیں؟

آرمی چیف عاصم منیر کا تربت کا دورہ، سیکیورٹی اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ

گلیشیئر پھٹنے کی اطلاع دیکر سیکڑوں جانیں بچانے والا چرواہا کون تھا اور اسے کیا انعام ملا؟

بنگلادیش کا بڑا فیصلہ۔۔ 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

فلائیٹ 163: کراچی سے جدہ جانے والا بدقسمت طیارہ جس کی لینڈنگ کے باوجود کوئی زندہ نہ بچ سکا

پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ

ڈکیتوں نے پولیس کو بھی نہ بخشا.. ایس ایس پی کے گھر سے کیا کچھ لوٹ کر لے گئے؟

ایرانی جیل پر اسرائیل کا مہلک حملہ: ’ہر طرف لاشیں تھیں، قیدی زخمی سپاہیوں کی مدد کو دوڑ رہے تھے اور خواتین اہلکاروں کو تسلی دے رہے تھے‘

ٹیکنو اور الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اشتراک

’فیلڈ مارشل سے ملاقات‘ کے بارے میں آئی ایس پی آر کی تردید پر سہیل وڑائچ کی وضاحت: ’جن نکات کی اتنے بڑے پیمانے پر تردید کی گئی ہے ان کا ذکر تو کہیں تھا ہی نہیں‘

ان چیزوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں اور۔۔ خون کو قدرتی طور پر صاف کرنے کا آسان نسخہ جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں تاجر قتل کیس کا معمہ حل کرلیا۔۔ اجرتی قاتل گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی