روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، فوجی اہلکار اور شہری رہا


روس اور یوکرین کے حکام نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے قیدیوں کے ایک اور تبادلے میں ایک دوسرے کے فوجی واپس کیے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے جس کے تحت رواں برس سینکڑوں جنگی قیدی رہا کیے جا چکے ہیں۔مئی سے جولائی کے درمیان استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تین دور کا واحد ٹھوس اور قابلِ عمل نتیجہ وسیع پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔روس کے سنہ 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ان چند گنے چنے شعبوں میں شامل ہے جس میں یہ دونوں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔روسی وزارتِ دفاع نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ ’24 اگست کو 146 روسی فوجیوں کو یوکرین کے زیرِقبضہ علاقے سے واپس لایا گیا۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جواباً 146 یوکرینی مسلح افواج کے قیدیوں کو یوکرین کے حوالے کیا گیا۔‘ تاہم یوکرین نے رہا کیے گئے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔روس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’آٹھ روسی شہری جو کہ کورسک ریجن کے رہائشی تھے اور یوکرین کی جانب سے غیرقانونی طور پر زیرِحراست رکھے گئے تھے، انہیں بھی واپس لایا گیا ہے۔‘خیال رہے کہ اگست 2024 میں یوکرینی افواج نے روس کے کورسک ریجن پر اچانک حملہ کر کے سینکڑوں مربع کلومیٹر کا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جو کریملن کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔بعد ازاں روس نے جوابی کارروائی کے لیے اپنے اتحادی شمالی کوریا سے ہزاروں فوجی روانہ کیے، تاہم مکمل علاقہ اپریل تک دوبارہ حاصل نہ کیا جا سکا۔اتوار کو جن یوکرینی شہریوں کو رہا کیا گیا اُن میں معروف صحافی دمترو خیلیوک بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی۔یوکرین نے رہا کیے گئے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)زیلنسکی نے کہا کہ ’خیلیوک مارچ 2022 میں کئیف کے علاقے سے اغوا کیے گئے تھے۔ اب وہ آخرکار اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔‘یوکرینی صدر کے مشیر آندری یرماک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’خرسون کے سابق میئر وولودیمیر میکولائینکو، جو تین برس سے زائد عرصے سے قید میں تھے، کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’سنہ 2022 میں وہ تبادلے کی فہرست میں شامل تھے، لیکن انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنی جگہ ایک شدید بیمار قیدی کو دی، جس کے ساتھ وہ روسی جیل میں قید تھے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہو گئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

کشمیر: جموں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

’چڑیا گھر کے لیے جانوروں کی غیرقانونی درآمد‘، اننت امبانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر پانچ برس کی پابندی عائد

جب ڈیٹنگ کی ایک ’محفوظ‘ ایپ ہیک ہونے سے ہزاروں خواتین کی تصاویر اور لوکیشن لیک ہو گئیں

19 برس کی عمر میں ہندوستان آنے والی البانوی لڑکی جو بعد میں ’مدر ٹریسا‘ کہلائیں

پاکستان اور انڈیا کی لڑائی میں سات جہاز گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

چین مقناطیس نہیں دے گا تو 200 فیصد ٹیرف لگا دوں گا، ٹرمپ

انیس برس کی عمر میں ہندوستان آنے والی البانوی لڑکی جو بعد میں ’مدر ٹریسا‘ کہلائیں

میگا چینی ڈیم سے انڈیا میں ’آبی جنگ‘ کے خدشات، بچاؤ کی منصوبہ بندی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی