میگا چینی ڈیم سے انڈیا میں ’آبی جنگ‘ کے خدشات، بچاؤ کی منصوبہ بندی


چین کی جانب سے تبت میں ایک بڑے ڈیم کی تعمیر سے پریشان انڈیا نے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں منصوبے سے واقفیت رکھنے والے چار سورسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انڈین حکام کو خدشہ ہے کہ چینی ڈیم بننے کے بعد خشک موسم میں دریا کے بہاؤ میں 85 فیصد کمی آ جائے گی۔انڈیا سنہ 2000 کے اوائل سے تبت کے اینگسی گلیشیئر سے آنے والے پانی پر کنٹرول کے لیے غور کرتا آ رہا ہے، جس سے چین، انڈیا اور بنگلہ دیش میں ایک ارب کے قریب افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔ تاہم منصوبہ بندی ہماچل پردیش میں عوامی مزاحمت کی وجہ سے رائیگاں جاتی رہی ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر وہاں ڈیم بنایا گیا تو ان کے کئی دیہات بہہ جانے کے خدشات پیدا ہوں گے اور ان کا طرز زندگی متاثر ہو گا۔دوسری جانب چین نے دسمبر میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کا اعلان کیا جو دریائے یارلونگ زینگو پر انڈیا سے ملحقہ صوبے میں بنایا جائے گا۔اس اعلان نے نئی دہلی کے خدشات کو مزید بڑھا دیا کیونکہ چین اس کا دیرینہ حریف بھی ہے اور اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔دریائے یارلونگ زینگبو آگے جا کر انڈیا اور بنگلہ دیش سے گزرتا ہے (فوٹو: روئٹرز)انڈیا کو یہ خدشہ بھی ہے کہ دریا پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کے ملکیتی دعوؤں کو تقویت ملنے کا امکان ہے کیونکہ آگے جا کر یہ دریا انڈیا میں شامل ہوتا ہے اور اسے دریائے براہما پترا کے نام سے جانا جاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کی سب سے بڑی ہائیڈل کمپنی نے مئی میں کچھ سامان پولیس کی کڑی نگرانی میں اپر سیانگ کے ملٹی پرپز سٹوریج ڈیم کی سائٹ پر منتقل کیا تھا اور اگر یہ تعمیر ہوا تو انڈیا کا سب سے بڑا ڈیم ہو گا۔دو سورسز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انڈیا کے سینیئر حکام اجلاسوں میں رواں برس کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دے رہے ہیں جن میں سے ایک وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر میں منعقد ہوا۔روئٹرز کے مطابق چار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دہلی کے خدشات حکومت کے ایک نئے تجزیے میں شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انڈیا چینی ڈیم کے اثرات سے بچنے کے لیے ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے (فوٹو: روئٹرز) دوسری جانب بیجنگ نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے زیادہ معلومات جاری نہیں کی ہیں مگر انڈیا کے اداروں بشمول سینٹرل واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ جولائی میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس پر ایک کھرب 70 ارب ڈالر خرچ ہو گا۔دستاویز کے مطابق دہلی کا اندازہ ہے کہ ڈیم کی تعمیر سے بیجنگ 40 ارب کیوبک میٹر پانی کا رخ موڑنے کے قابل ہو جائے گا یا پھر ملک میں آنے والے پانی کے ایک تہائی سے بھی زائد پانی پر قابو پا لے گا۔اس کا زیادہ اثر خشک مہینوں کے دوران سامنے آنے کا امکان ہے جب درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے اور انڈیا کے کئی علاقوں میں زمینیں خشک سالی کا شکار ہو جاتی ہیں۔اپر سیانگ منصوبہ 14 بی سی ایم کی سٹوریج کی گنجائش کے ساتھ ان خدشات کو کم کرے گا اور خشک موسم میں مطلوبہ پانی بھی فراہم کیا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پانی کی فراہمی اور کھیتی باڑی پر انحصار کرنے والے شہر گوہاٹی کو سپلائی میں 11 فیصد کمی آئے گی۔سورسز کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی وجہ سے انڈیا چین کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

کشمیر: جموں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

’چڑیا گھر کے لیے جانوروں کی غیرقانونی درآمد‘، اننت امبانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر پانچ برس کی پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی