امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘


جرمن اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فون کالز لینے سے انکار کر دیا تھا۔اخبار فرینکفرٹر زیٹونگ (ایف اے زی) نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کی چار ٹیلی فون کالز لینے سے انکار کیا جو ’شدید غصے کے ساتھ محتاط‘ (رویے) کو بھی ظاہر کرتا ہے۔جاپانی اخبار نکی ایشیا نے بھی اسی طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی صدر ٹرمپ کی کالز کو نظرانداز کر رہے تھے جس سے امریکی صدر ’کا غصہ مزید بڑھ گیا۔‘خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں اضافے کے بعد واشنگٹن اور نیو دہلی کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔امریکہ نے انڈین درآمدات پر 50 فیصد محصولات عائد کیے ہیں جو برازیل کے علاوہ کسی بھی ملک پر لگایا گیا سب سے زیادہ ٹیرف ہے۔ دوسری جانب انڈیا نے کہا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کا سامنا کرنے کو تیار ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کسانوں کے مفادات پر کبھی ’سمجھوتا نہیں کریں گے۔‘جرمن اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اور انڈیا کے درمیان تجارتی جنگ سے ظاہر ہے کہ نیو دہلی واشنگٹن کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔رپورٹ کے مطابق ’ایسے اشارے موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مودی کو اپنی توہین محسوس ہوئی۔‘جرمن اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے حوالے سے امریکی بیانات کے بعد انڈیا کے نزدیک ٹرمپ کا تاثر بہت حد تک تبدیل ہو گیا ہے۔امریکہ نے انڈین درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پیامریکی تجزیہ کار مارک فریزر نے جرمن اخبار کو بتایا کہ خطے میں چین کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے انڈیا کو استعمال کرنے کا امریکی منصوبہ بھی ناکام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔نیویارک میں انڈیا چین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مارک فریزر نے دعویٰ کیا کہ نیو دہلی کبھی بھی بیجنگ کے خلاف واشنگٹن کا ساتھ دینے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں میں اپنا اثر و رسووخ بڑھانے کی غرض سے انڈیا اور چین کے مفادات مشترکہ ہیں۔مارک فریزر نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے انڈین صنعت کے فروغ میں مدد مل سکتی ہے جبکہ عالمی سطح پر چین کی معاشی اور جیوپولٹیکل پوزیشن کو بڑھانے میں انڈیا کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کا اگست کے آخر میں چین کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔یہ وزیراعظم مودی کا چین کا پہلا دورہ ہوگا اور اسے بڑے پیمانے پر بیجنگ کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین مصنوعات پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا نفاذ، انڈیا میں بڑے پیمانے پر بےروزگاری کا خدشہ

ترکی: شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دولہا ہلاک

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

55 برس کی عمر میں 17ویں بچے کی پیدائش.. اب بچے کی حالت کیسی ہے اور دلچسپ واقعہ کہاں پیش آیا؟

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی