ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی


79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر عالمی بحث کا حصہ بن گئی ہے۔ ان کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کو فکر میں ڈال دیا ہے۔ اس بار کیمرے نے ان کے بائیں ہاتھ پر نمایاں نیلا داغ دکھا دیا، بالکل ویسا ہی دھبہ جو چند ماہ پہلے ان کے دائیں ہاتھ پر بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ مناظر اس وقت ریکارڈ ہوئے جب ٹرمپ ورجینیا کے نیشنل گالف کلب میں سابق بیس بال اسٹار روجر کلیمنس اور ان کے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی فوٹیج میں جیسے ہی زوم کیا گیا، ان کے ہاتھ پر سیاہ نشان نے سب کو چونکا دیا۔ اس معاملے پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بھی کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ ہمیشہ کی طرح مبہم بیان جاری ہوا کہ ٹرمپ عوام سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں، روزانہ درجنوں بار ہاتھ ملاتے ہیں اور اس عمل سے چھوٹی موٹی خراش یا جلن عام سی بات ہے۔ لیکن ماہرین اور عوام اس وضاحت کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف "ہینڈ شیک تھیوری" نہیں ہو سکتی۔ اس خدشے کو مزید تقویت اس وقت ملی جب گزشتہ برس یہ تصدیق سامنے آئی کہ ٹرمپ کو Chronic Venous Insufficiency (CVI) لاحق ہے۔ یہ ایسی کیفیت ہے جس میں عمر رسیدہ افراد کی رگیں کمزور ہو جاتی ہیں، خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور جسم پر بار بار نیلے دھبے پڑنے لگتے ہیں۔ تشویش صرف ہاتھوں تک محدود نہیں رہی۔ حالیہ دورہ الاسکا کے دوران ٹرمپ کی ٹانگوں کی سوجن اور موٹے ٹخنوں نے بھی لوگوں کی توجہ کھینچ لی۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ لی گئی تصویر میں یہ فرق اور بھی نمایاں دکھائی دیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق ٹرمپ اس بیماری کا شکار ہیں جس میں جلد پتلی اور نازک ہو جاتی ہے۔ معمولی ٹکراؤ یا دباؤ سے بھی جسم پر جامنی یا نیلے نشان پڑ جاتے ہیں جو وقت کے ساتھ مدھم ہو جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ اکثر ایسے نشانات کو میک اپ سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر اس بار کیمروں نے وہ پردہ بھی ہٹا دیا اور حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ ابھی تک امریکی صدر نے اپنی صحت پر کوئی براہِ راست بیان دینے سے گریز کیا ہے، جس کی وجہ سے قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین مصنوعات پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا نفاذ، انڈیا میں بڑے پیمانے پر بےروزگاری کا خدشہ

ترکی: شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دولہا ہلاک

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

55 برس کی عمر میں 17ویں بچے کی پیدائش.. اب بچے کی حالت کیسی ہے اور دلچسپ واقعہ کہاں پیش آیا؟

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی