55 برس کی عمر میں 17ویں بچے کی پیدائش.. اب بچے کی حالت کیسی ہے اور دلچسپ واقعہ کہاں پیش آیا؟


راجستھان کے شہر اودے پور میں ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں 55 برس کی رخا کالبیلیہ نے اپنے 17ویں بچے کو جنم دیا ہے۔ رخا ایک کباڑیے کی بیوی ہیں اور ان کی زندگی کا بیشتر حصہ غربت اور مشکلات میں گزرا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رخا اور ان کے شوہر کاورا رام کے اس وقت 12 بچے زندہ ہیں جبکہ ان کے پانچ بچے دنیا سے جا چکے ہیں۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ رخا اپنی نئی اولاد کی پیدائش سے پہلے ہی نانی اور دادی بن چکی تھیں کیونکہ ان کے کئی بیٹے اور بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور ان کے بھی بچے ہیں۔ رخا کے شوہر کا کہنا ہے کہ گھر کا خرچ چلانا مشکل ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اولاد کی شادیوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی انہیں سود پر قرض لینا پڑا۔ غربت کا یہ عالم ہے کہ خاندان کا کوئی فرد کبھی اسکول تک نہیں جا سکا۔ ڈاکٹر روشن دارانگی، جنہوں نے رخا کا آپریشن کیا، نے بتایا کہ خاتون نے پہلے یہ ظاہر کیا کہ یہ ان کی چوتھی زچگی ہے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی 16 مرتبہ ماں بن چکی ہیں۔ ان بچوں میں سے کئی زندہ نہیں رہے، تاہم ان کے باوجود رخا ایک بار پھر ماں بننے کا تجربہ کر چکی ہیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق نومولود اور ماں خیریت سے ہیں۔ یہ خبر نہ صرف حیرت انگیز ہے بلکہ غربت، تعلیم کی کمی اور صحت کی سہولتوں تک محدود رسائی جیسے سنگین مسائل کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین مصنوعات پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا نفاذ، انڈیا میں بڑے پیمانے پر بےروزگاری کا خدشہ

ترکی: شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دولہا ہلاک

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

55 برس کی عمر میں 17ویں بچے کی پیدائش.. اب بچے کی حالت کیسی ہے اور دلچسپ واقعہ کہاں پیش آیا؟

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی