9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب


امریکی کمپنی اسپیس ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ کی دسویں آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ یہ کامیابی مستقبل کی خلائی مہمات کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ اسٹارشپ کی پرواز امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے مرکز اسٹار بیس سے منگل کی رات 7 بجکر 30 منٹ پر لانچ کی گئی۔ پرواز کے تین منٹ بعد سپر ہیوی بوسٹر الگ ہوگیا اور اوپری حصہ خلا کی جانب بڑھ گیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے بعد اسٹارشپ نے پہلی مرتبہ اپنے خاص نظام کے ذریعے آٹھ ڈمی اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی مدار میں روانہ کیے۔ اسپیس ایکس نے کئی ناکام کوششوں کے بعد پہلی بار اسٹارشپ کے لانچ، مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے اور دوبارہ زمین میں داخل ہو کر بحرِ ہند میں لینڈنگ کے تینوں مراحل کامیابی سے مکمل کیے۔ اسٹارشپ کی 10 ویں پرواز ایک گھنٹے طویل تھی ، راکٹ کو دوبارہ زمین میں داخل ہوتے ہوئے معمولی نقصان پہنچا لیکن مجموعی طور پر یہ آزمائش کامیاب رہی۔ اس تجربے کا بنیادی مقصد نئے لینڈنگ گیئر اور انجن سیٹنگز کو جانچنا تھا۔ اسٹارشپ 120 میٹر لمبا، 50 لاکھ کلوگرام وزنی اور متعدد بار استعمال کے قابل ہے۔ اس کا نچلا حصہ سپر ہیوی بوسٹر ہے جس میں 33 انجن نصب ہیں جبکہ اوپری حصہ اسپیس کرافٹ پر مشتمل ہے جو خلابازوں یا سامان کو خلا میں لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسپیس ایکس پہلے ہی ناسا کے ساتھ ایک معاہدہ کر چکی ہے جس کے تحت آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو دوبارہ چاند پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹارشپ کے ذریعے کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین مصنوعات پر 50 فیصد امریکی ٹیرف کا نفاذ، انڈیا میں بڑے پیمانے پر بےروزگاری کا خدشہ

ترکی: شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دولہا ہلاک

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

55 برس کی عمر میں 17ویں بچے کی پیدائش.. اب بچے کی حالت کیسی ہے اور دلچسپ واقعہ کہاں پیش آیا؟

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی