ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم


ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست جمہوری اصولوں پر قائم ہوتی ہے، تو ڈنمارک اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کرتا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میٹے فریڈرکسن نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر رہے۔ ہم اس کے کافی عرصے سے حامی ہیں۔ یہ وہی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ لیکن ہمیں یقین دہانی کرنی ہو گی کہ یہ ایک جمہوری ریاست ہو گی۔‘اتوار کو کوپن ہیگن کے مرکزی علاقے میں 10 ہزار سے زائد افراد نے غزہ میں جنگ کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ڈنمارک کے ایک روزنامے کو 16 اگست کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میٹے فریڈرکسن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ’اب بذاتِ خود ایک مسئلہ‘ قرار دیا، اور کہا کہ ان کی حکومت ’حد سے تجاوز‘ کر رہی ہے۔اسی روز اپنے فیس بک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’نیتن یاہو کی غزہ میں مسلسل اور شدید کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔‘ڈنمارک کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے اس حق کی حامی رہی ہیں کہ وہ ’حماس کے خطرے‘ کو ختم کرے۔فریڈرکسن نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’درست مقصد‘ کے لیے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ اس وقت ہونا چاہیے جب یہ واقعی دو ریاستی حل کے لیے فائدہ مند ہو۔ اور جب ایک پائیدار اور جمہوری فلسطینی ریاست کی ضمانت دی جا سکے۔‘اے ایف پی کے مطابق سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1219 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں اکثریت شہریوں کی تھی۔اسرائیل کی جوابی کارروائی میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 62 ہزار 744 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت شہریوں کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

کشمیر: جموں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

’چڑیا گھر کے لیے جانوروں کی غیرقانونی درآمد‘، اننت امبانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر پانچ برس کی پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی