کشمیر: جموں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی


انڈیا کے زیرِانتظام جموں کے علاقے میں مسلسل تین روز سے جاری بارشوں کے نتیجے میں علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم سے کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے چار افراد ڈوڈہ میں جبکہ پانچ ویشنو دیوی یاترا کے دوران ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے دو روز کے لیے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا ہے۔اس کے بعد ویشنو دیوی یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں ریسکیو آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسی اثنا میں بھگواتی نگر کے علاقے میں سیلابی ریلے سے چوتھا پُل بھی تباہ ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق تاوی اور چناب سمیت متعدد دریاؤں میں پانی خطرے کے نشان سے اُوپر یا خطرے کے نشان تک پہنچ چکا ہے۔ بارشوں سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ سے کئی سڑکیں بند ہو چکی ہیں جن میں جموں سری نگر نیشنل ہائی وے بھی شامل ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں ںے حکام کو ہدایت کی کہ ہائی الرٹ رہیں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں ںے لکھا کہ ’جموں کے کئی علاقوں میں صورت حال تشویش ناک ہے۔ میں پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے سری نگر سے جموں پہنچ رہا ہوں تاکہ ذاتی طور پر صورت حال کی نگرانی کر سکوں۔‘انڈیا کے محکمہ موسمیات نے یونین ٹیریٹری کے متعدد علاقوں کے لیے سیلاب اور شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جن میں پُونچھ، میرپور، راجوڑی، کُلگام، ریاسی، جموں، سامبا، کٹھوا، کشتواڑ، اُدھم پور، رامبان اور ڈوڈہ شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’پرانی اشیاء کام آتی ہیں‘، ارجنٹینا میں الیکٹرانک ویسٹ کو نئی زندگی کیسے مل رہی ہے؟

امریکہ انڈیا تجارتی جنگ، ’مودی نے ٹرمپ کی چار فون کالز سُننے سے انکار کیا‘

اسرائیلی فوج سے تعلقات پر احتجاج، مائیکروسافٹ ملازمین کا کمپنی کے صدر کے دفتر پر قبضہ

’چین نے ہمیں گھیر لیا ہے‘: تائیوان میں ممکنہ چینی حملے سے نمٹنے کی تیاری کے دوران جعلی میزائل، خون اور اداکاروں کا استعمال

امریکا کا بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد ہوگئی

ڈنمارک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد نہیں کر رہا: وزیراعظم

’آپریشن پُشکن‘: یورپ میں لاکھوں ڈالر مالیت کی کتابوں کی ’سب سے بڑی چوری‘ کے پیچھے کون ہے؟

50 فیصد امریکی ٹیرف کے اطلاق کے بعد انڈین فیکٹریوں میں ’خوفناک‘ خاموشی: ’مال موجود ہے لیکن خریدار کوئی نہیں‘

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر گہرا نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟ وائٹ ہاؤس کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

9 ناکامیوں کے بعد اسٹارشپ کی 10 ویں آزمائشی پرواز کامیاب

ایران: سیستان میں پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر سفری پابندی عائد

کشمیر: جموں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

’چڑیا گھر کے لیے جانوروں کی غیرقانونی درآمد‘، اننت امبانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر پانچ برس کی پابندی عائد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی