ثناء یوسف کی طرح قتل نہیں ہونا چاہتی۔۔ سامعہ حجاب کی شکایات پر پولیس نے ملزم کے خلاف کیا ایکشن لیا؟


"ملزم نے مجھے شادی کی پیشکش کی، اور جب میں نے انکار کیا تو اُس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ وہ بار بار میرا پیچھا کرتا، مجھے ہراساں کرتا اور یہاں تک کہ میرے گھر تک پہنچ گیا۔ ایک دن اُس نے گھر کی گھنٹی بجائی اور دروازہ کھلتے ہی مجھے زبردستی ساتھ چلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ اُس نے میرا فون چھین لیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا۔ میں فون واپس لینے کے لیے بھاگی تو اُس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اُس نے صاف کہا کہ اگر شادی نہ کی تو وہ مجھے قتل کر دے گا۔ میں ثناء یوسف کی طرح قتل نہیں ہونا چاہتی، اس لیے میں مدد مانگ رہی ہوں۔" اسلام آباد میں خوفناک واقعے کے بعد پولیس نے بروقت حرکت میں آتے ہوئے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے، قتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے والے ملزم حسن زاہد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب سامعہ کی جانب سے ویڈیو بیان اور تحریری شکایت درج کروائی گئی۔ تھانہ شالیمار میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354، 365، 392، 500، 509 اور 511 شامل ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم کئی دنوں سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا۔ وہ بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا اور شادی کے لیے اصرار کرتا رہا۔ انکار پر اُس کا رویہ مزید خطرناک ہوتا گیا اور اُس نے براہِ راست جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اُس کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے

فلم شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے

شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

رجب بٹ بیوی سے معافی مانگ کر گھر لے آئے.. ایمان نے مداحوں کو کیا خوشخبری سنا دی؟ ویڈیو

سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

رب بلائے تو اس جہان میں بھی خدمت کروں.. عابد علی کی برسی پر دوسری اہلیہ نے کیا دل دکھا دینے والا پیغام لکھ دیا؟

اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

بیویوں کے علاوہ شوہر کے پاس سب کے لیے پیسہ ہوتا ہے.. مشہور اداکارائیں شوہروں کی لاپروائی پر برس پڑیں ! دیکھیں

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی