معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی


پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہو گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ قراۃ العین بلوچ پر دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے سے گلوکارہ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔مقامی میڈیا کے مطابق قراۃ العین بلوچ کو ریجنل ہسپتال سکردو منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ایک دن قبل قراۃ العین بلوچ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سکردو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک شاندار منظر کے ساتھ ایک جگہ۔‘انہوں نے ایک ریزورٹ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان جگہوں میں سے ایک ہے جس سے میرے دل کو پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا۔ گلگت بلتستان کی شاندار مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ، اس ریزورٹ میں پہاڑی چوٹی کے ارد گرد دیکھنے کے لیے 360 نظارے ہیں۔‘قراۃ العین بلوچ نے مزید لکھا کہ ’گاؤں کے خوبصورت لوگوں سے لے کر پانی کی بہتی ندیوں تک، سکردو میں قدم رکھتے ہی اس کا تجربہ ہوتا ہے۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Quratulain قراۃلعین بلوچ (@qbalouch)دیو سائی کا لفظ گلگت بلتستان میں بولی جانے والی شینا زبان کا لفظ ہے جو اصل میں دیو سَے تھا بعد میں یہ دیو سائی ہو گیا۔ دیو سے مراد دیوتا یا جن ہے اور ’سائی‘ سے مراد آبادی یا سرزمین ہے یعنی دیو کی سرزمین۔دیوسائی کی خاص بات یہاں پائے جانے والے نایاب بھورے ریچھ ہیں۔ اس نوع کے ریچھ دنیا میں میں کہیں اور نہیں پائے جاتے۔ دیوسائی کو 1993میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا اور یہاں شکار پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ یہاں پائے جانے والے جانوروں خصوصاً بھورے ریچھ کا تحفظ کیا جا سکے۔Pakistan's famous singer Qurat ul Ain Baloch survived attack of brown bear in deosai. Reportedly she's been shifted to skardu RHQ for treatment and she's fine now. #brownbear #Deosai #attack pic.twitter.com/wrHXNCNwTP— Faheem Akhtar (@faheemakhtar22) September 4, 2025یہ ریچھ سال کے چھ مہینے سردیوں میں نومبر سے اپریل تک غاروں میں سوتے رہتے ہیں۔ جب برف پگھلتی ہے تو یہ اپنے غار سے نکل آتے ہیں۔ ریچھ کے علاوہ یہاں مارموٹ (خرگوش کی ایک نسل) تبتی بھیڑیا ،لال لومڑی، ہمالین آئی بیکس، اڑیال اور برفانی چیتے کے علاوہ گولڈن ایگل، داڑھی والا عقاب اور فیلکن وغیرہ بھی پائے جاتے ہیں۔نومبر سے مئی تک یہ دیوسائی کا نیشنل پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ بہار کے موسم میں پارک پھولوں اور کئی اقسام کی تتلیوں کے ساتھ ایک منفرد نظارہ پیش کرتا ہے۔دیوسائی سطح سمندر سے ساڑھے 13 ہزار فٹ بلند ہے۔ دیوسائی کا کل رقبہ 3000 مربع کلومیٹر ہے اور یہاں تیس فٹ تک برف پڑتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے

فلم شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے

شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

رجب بٹ بیوی سے معافی مانگ کر گھر لے آئے.. ایمان نے مداحوں کو کیا خوشخبری سنا دی؟ ویڈیو

سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

رب بلائے تو اس جہان میں بھی خدمت کروں.. عابد علی کی برسی پر دوسری اہلیہ نے کیا دل دکھا دینے والا پیغام لکھ دیا؟

اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

بیویوں کے علاوہ شوہر کے پاس سب کے لیے پیسہ ہوتا ہے.. مشہور اداکارائیں شوہروں کی لاپروائی پر برس پڑیں ! دیکھیں

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی