وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے


"فیروز خان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکل پاتے۔ وہ ہر وقت ہیرو بنے رہتے ہیں۔ وہ کردار میں ڈھلنے کے بجائے اپنے تاثر میں کھوئے رہتے ہیں، اپنی امیج کو زیادہ سنبھالتے ہیں بجائے اداکاری کے۔ ان کی پرفارمنس بناوٹی اور سوچی سمجھی لگتی ہے۔ ان کی باڈی لینگویج جکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے، اور وہ قدرتی اداکاری کے بجائے اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر زیادہ محنت کرتے ہیں۔ اسی لیے ان کی اداکاری اصلی نہیں لگتی بلکہ ریہرسل شدہ محسوس ہوتی ہے، جو انھیں ایک مکمل اداکار بننے سے روک دیتی ہے۔" پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے لاگ رائے سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی پہچان رکھنے والی عتیقہ اوڈھو آج کل "کیا ڈرامہ ہے" میں بطور جج نظر آرہی ہیں اور آئے دن ڈرامہ انڈسٹری اور اداکاروں پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ اس بار انھوں نے اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے فیروز خان کو، جو ان دنوں گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل "میں زمین تُو آسمان" میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے کھل کر کہا کہ فیروز خان ہیرو بننے کے خول سے باہر نہیں آتے، ان کی اداکاری غیر فطری اور محض تاثر جمانے کی کوشش لگتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق، فیروز خان کی توجہ اصل کردار نبھانے کے بجائے اپنی اسٹائلنگ اور ہیرو امیج پر زیادہ رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی ناظرین کے دل میں وہ اثر پیدا نہیں کر پاتی جو ایک بڑے اداکار سے متوقع ہوتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو کی یہ رائے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا فیروز خان واقعی اپنی ہیروئیانہ شبیہ سے باہر نکل کر کردار کی گہرائی میں جا سکتے ہیں یا نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے

فلم شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے

شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

رجب بٹ بیوی سے معافی مانگ کر گھر لے آئے.. ایمان نے مداحوں کو کیا خوشخبری سنا دی؟ ویڈیو

سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

رب بلائے تو اس جہان میں بھی خدمت کروں.. عابد علی کی برسی پر دوسری اہلیہ نے کیا دل دکھا دینے والا پیغام لکھ دیا؟

اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

بیویوں کے علاوہ شوہر کے پاس سب کے لیے پیسہ ہوتا ہے.. مشہور اداکارائیں شوہروں کی لاپروائی پر برس پڑیں ! دیکھیں

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی