جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے


فلم باہوبلی 2 کی زبردست کامیابی کے بعد پربھاس کی دیگر فلمیں باکس آفس پر پِٹ رہی تھیں مگر اس کے بعد فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ نے سب کچھ اُلٹ پلٹ دیا اور غیرمعمولی کامیابی سمیٹی۔بالی وُڈ فلم انڈسٹری کی خبروں کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہوں گے کہ پربھاس نے اس وقت سٹار اداکارہ کترینہ کیف کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی تھی جو انہوں نے مبینہ طور پر ٹھکرا دی تھی۔سنہ 2019 میں پربھاس نے شردھا کپور کے ساتھ ایکشن تھرلر ’ساہو‘ میں کام کیا۔ اس فلم میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور بالی وڈ کے متعدد اداکاروں نے کام کیا جن میں چنکی پانڈے، جیکی شروف، ارون وجے، نیل نتن مکیش، لال، مرلی شرما، مندرا بیدی اور مہیش منجریکر شامل ہیں۔ ملے جلے تجزیوں کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر 149 کروڑ کی کمائی کے ساتھ ایک ہٹ فلم تھی۔ایک بار یہ افواہیں بھی پھیلیں کہ ’ساہو‘ میں اہم اور مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے کترینہ کیف پہلی پسند تھیں۔ لیکن اداکارہ نے مبینہ طور پر پربھاس کے ساتھ فلم کو مسترد کرنے سے پہلے پروڈیوسرز کو چھ ماہ تک اپنے پیچھے لگائے رکھا۔ایک قریبی ذریعے نے ’دکن کرونیکل‘ کو بتایا تھا کہ ’کترینہ کیف ’ساہو‘ میں نہیں، وہ اس فلم کا حصہ بن سکتی تھیں جیسا کہ ہم نے چھ ماہ تک اس کے لیے اُن کا پیچھا کیا تھا۔ یہ باہوبلی 2 کی ریلیز سے پہلے کی بات ہے، جب وہ نہیں سمجھتی تھیں کہ پربھاس کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے مناسب ہے۔ اس لیے چھ ماہ تک ان کا پیچھا کرنے کے بعد ہم نے اُن سے فلم سائن کرنے کا آئیڈیا چھوڑ دیا۔‘فلم سے منسلک ایک اندرونی ذریعے نے کترینہ کی ٹیم پر پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے افواہیں پھیلانے کا الزام بھی لگایا کیونکہ باہوبلی 2 نے باکس آفس پر توقع سے کہیں زیادہ کامیابی سمیٹی تھی۔پربھاس اور انوشکا شیٹھی کی فائل فوٹوکترینہ کیف نے کبھی ان افواہوں پر ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ کچھ دیگر رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ اس پراجیکٹ کا حصہ بننا چاہتی تھیں لیکن اس کے بجائے سلمان خان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا جو فلم ’بھارت‘ سے پریانکا چوپڑا کے اچانک باہر نکلنے سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ تاہم اس کی بھی تصدیق نہیں ہوئی۔پربھاس کے اگلے پراجیکٹساؤتھ انڈیا کے سُپر سٹار پربھاس اس وقت بھی فلموں میں مصروف ہیں اور اُن کی فلموں میں سائنس فکشن سیکوئل ’کالکی 2898‘ ڈائریکٹر ناگ ایشون کے ساتھ آئے گی۔ وہ فلم ’سپرٹ‘ اور ’دی راجہ صاحب‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے

فلم شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے

شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

رجب بٹ بیوی سے معافی مانگ کر گھر لے آئے.. ایمان نے مداحوں کو کیا خوشخبری سنا دی؟ ویڈیو

سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

رب بلائے تو اس جہان میں بھی خدمت کروں.. عابد علی کی برسی پر دوسری اہلیہ نے کیا دل دکھا دینے والا پیغام لکھ دیا؟

اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

بیویوں کے علاوہ شوہر کے پاس سب کے لیے پیسہ ہوتا ہے.. مشہور اداکارائیں شوہروں کی لاپروائی پر برس پڑیں ! دیکھیں

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی