
"براہِ کرم ایمان کا خیال رکھیں، وہ بہت کچھ برداشت کر چکی ہیں اور وہ ایک شفاف روح اور نہایت خوبصورت انسان ہیں۔"
"گھر صرف عورتیں بچاتی ہیں، مردوں میں یہ صفت نہیں ہوتی۔"
سوشل میڈیا پر صارفین نے رجب بٹ اور ایمان رجب کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے ہی تبصرے کیے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایمان نے اپنے شوہر کو بغیر کسی پیچیدگی کے معاف کر کے اپنے گھر کو بچایا ہے، جو ایک مضبوط اور باحوصلہ عورت کی پہچان ہے۔
پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ، جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 73 لاکھ سے زائد ہے، گزشتہ دنوں اسکینڈلز اور علیحدگی کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے۔ تاہم اب ان کے آج کے ولاگ نے تمام افواہوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
رجب بٹ کے ولاگ میں ان کی اہلیہ ایمان رجب کی گھر واپسی کو نہایت خوشگوار انداز میں دکھایا گیا۔ والدین اور بہن غزل نے ایمان کو خوش آمدید کہا اور محبت بھرے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ ولاگ میں رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنی فیملی اور ایمان کے ساتھ وقت گزارا۔
اہم بات یہ ہے کہ اس ولاگ میں نہ صرف رجب بٹ نے ایمان سے اپنے مداحوں کے سامنے معافی مانگی بلکہ اس خوشخبری کا بھی اعلان کیا کہ یہ جوڑی والدین بننے والی ہے۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ جہاں ان کی غلطی تھی وہاں انھوں نے بیوی سے معافی مانگی ساری بات گھر کی چاری دیواری میں ہوئی. انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی علیحدگی کی خبروں کے بجائے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمنائیں دی جائیں۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے رجب بٹ اور ایمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خاص طور پر ایمان کی صبر و تحمل اور معافی دینے کی صلاحیت کو سراہا۔ ولاگ کے اس مثبت موڑ نے نہ صرف دونوں کی ازدواجی زندگی پر اعتماد بڑھایا بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔