مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے


"میں بغاوت پر اتر آتا ہوں جب لوگ میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مجھے اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ والد کی وفات کے بعد بھی میں پرفارم کر رہا تھا۔ کہا گیا کہ ’یہ اس کے ساتھ ہوگیا، وہ اس کے ساتھ ہوگیا، اور یہ اگلے ہی دن اسٹیج پر آگیا‘۔ مجھے تب احساس ہوا کہ وہ لوگ میرے گھر کے دکھ کو اپنی چینلز کی ریٹنگز کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ میرا ہے کہ مجھے کنسرٹ کرنا ہے یا نہیں، اور یہ میرا کام نہیں کہ کسی کو سمجھاؤں۔ میں ساری دنیا سے تعلق نہیں رکھ سکتا۔ میری فنکاری سے محبت کریں، میرے گانے ناپسند کریں، لیکن مجھ سے یہ توقع مت رکھیں کہ میں اپنی ذاتی زندگی پر وضاحت دوں۔" پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو میں پہلی بار اپنے والد کے انتقال کے بعد مسلسل کنسرٹس کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ حال ہی میں کینیڈا میں ہونے والے شوز کے دوران انہوں نے بھارتی نژاد کینیڈین میزبان و صحافی فریدون شہریار سے گفتگو میں کھل کر اپنے دل کی بات رکھی۔ عاطف اسلم نے کہا کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی کے دکھ کو اپنی خبروں اور چینلز کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے موضوع بناتے ہیں، لیکن وہ اس دباؤ میں آنے کے بجائے اپنے فن پر فوکس کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، ایک فنکار کی اصل پہچان اس کا کام ہوتا ہے، نہ کہ اس کی نجی زندگی کے دکھ سکھ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دل جیتنے کے قائل ہیں، نہ کہ ہر بار اپنی زندگی پر صفائیاں دینے کے۔ یاد رہے کہ عاطف اسلم انسٹاگرام پر ایک کروڑ سات لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ پاکستان کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے گائے گئے گانے "عادت"، "کچھ اِس طرح"، "باخدا"، "دل دیاں گلاں" اور دیگر نے انہیں عالمی سطح پر بے پناہ شہرت دلائی۔ آج کل وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی مسلسل کامیاب کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں مداح ان کے طاقتور اور جادوئی اندازِ گائیکی سے محظوظ ہوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے

فلم شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے

شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

رجب بٹ بیوی سے معافی مانگ کر گھر لے آئے.. ایمان نے مداحوں کو کیا خوشخبری سنا دی؟ ویڈیو

سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

رب بلائے تو اس جہان میں بھی خدمت کروں.. عابد علی کی برسی پر دوسری اہلیہ نے کیا دل دکھا دینے والا پیغام لکھ دیا؟

اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

بیویوں کے علاوہ شوہر کے پاس سب کے لیے پیسہ ہوتا ہے.. مشہور اداکارائیں شوہروں کی لاپروائی پر برس پڑیں ! دیکھیں

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی