انسٹاگرام نے شوہر کی دوسری شادی کا بھانڈا کیسے پھوڑا؟ بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا


بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ برسوں سے لاپتا شوہر کی موجودگی کا سراغ اچانک سوشل میڈیا پر لگا اور معاملہ پھر سے پولیس کے دروازے تک پہنچ گیا۔ رپورٹس کے مطابق مران نگر کی رہائشی شیلو کی شادی 2017 میں جتیندر کمار سے ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، مگر رشتہ خوشگوار ثابت نہ ہوا۔ شیلو نے الزام لگایا کہ شوہر اور سسرال والے جہیز کے مطالبات کرتے رہے، حتیٰ کہ سونے کی چین اور دیگر سامان کا دباؤ ڈالا گیا۔ اسی دوران جتیندر اچانک گھر سے غائب ہو گیا۔ اپریل 2018 میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی لیکن تلاش بے سود رہی۔ معاملہ اس قدر پیچیدہ ہو گیا کہ جتیندر کے اہلخانہ نے الٹا شیلو کے گھر والوں پر اس کے قتل کا الزام لگا دیا۔ حالات نے شیلو کو بیٹے سمیت میکے میں رہنے پر مجبور کر دیا۔ کئی سال بعد قسمت نے غیر متوقع رخ لیا۔ شیلو انسٹاگرام استعمال کر رہی تھی کہ ایک ریل میں اسے اپنا شوہر کسی دوسری عورت کے ساتھ لدھیانہ میں نظر آیا۔ اس ویڈیو نے سچائی کھول دی۔ شیلو کے مطابق جتیندر نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ کئی برسوں سے اسی عورت کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ جتیندر کے گھر والوں کو سب معلوم تھا مگر انہوں نے کچھ ظاہر نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے ایک سال بعد جتیندر خود گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا، جس کے بعد گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج ہوئی۔ اب جب بیوی نے اس کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے تو نئی درخواست موصول ہو چکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف ازدواجی مسائل بلکہ سوشل میڈیا کے اس کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے جس کے ذریعے برسوں پرانی کہانیاں بے نقاب ہو جاتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی

پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کے وزیراعظم مستعفی، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

’میں زندہ ہوں‘، انڈیا میں ’لاش‘ اٹھانے کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم کو جھٹکا

ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔۔ خاتون مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دنیا بھر میں مثال بن گئی

اے سی پھٹنے سے گھر کے 3 افراد کی موت۔۔ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس سے کیسے بچیں؟

امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’افسوس ہے‘، ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نے معافی مانگ لی

نیپال میں سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، پُرتشدد احتجاج کے دوران 19 ہلاک

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک

فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

ماں ننھی بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی