فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے


فرانس کی پارلیمان نے پیر کے روز وزیرِاعظم فرانسوا بائرو کی حکومت کو صرف نو ماہ بعد اعتماد کے ووٹ میں ہٹا دیا ہے، جس کے نتیجے میں صدر ایمانوئل میکخواں کو نیا وزیرِاعظم تلاش کرنا پڑ رہا ہے، اور ملک ایک نئے سیاسی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسوا بائرو، جو صرف نو ماہ قبل اس عہدے پر فائز ہوئے تھے، نے اپنے اتحادیوں کو بھی حیران کر دیا جب انہوں نے ایک سخت گیر بجٹ پر جاری تعطل ختم کرنے کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔یہ بجٹ فرانسیسی قرضے کو کم کرنے کے لیے تقریباً 44 ارب یورو (52 ارب ڈالر) کی بچت پر مشتمل ہے۔بائرو جدید فرانسیسی تاریخ کے پہلے وزیرِاعظم ہیں جنہیں اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا نہ کہ عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے۔ایک قریبی ذریعے کے مطابق، بائرو منگل کی صبح اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی میں ہونے والے ووٹ میں 364 ارکان نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، جب کہ صرف 194 ارکان نے حکومت پر اعتماد ظاہر کیا۔اسمبلی کی سپیکر یائل براؤن پیویٹ نے کہا کہ ’آئین کے آرٹیکل 50 کے مطابق، وزیرِاعظم کو استعفیٰ دینا ہوگا۔‘بائرو صدر میکخواں کے 2017 میں انتخاب کے بعد چھٹے وزیرِاعظم تھے، لیکن 2022 کے بعد سے پانچویں۔ ان کی برطرفی نے میکرون کے لیے ایک ایسے وقت میں نیا اندرونی چیلنج کھڑا کر دیا جب وہ یوکرین جنگ پر سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔اسمبلی کی سپیکر یائل براؤن پیویٹ نے کہا کہ ’آئین کے آرٹیکل 50 کے مطابق، وزیرِاعظم کو استعفیٰ دینا ہوگا۔‘(فوٹو: اے ایف پی)تاہم اعتماد کا ووٹ بلانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے وزیراعظم  بائرو نے کہا کہ ’سب سے بڑا خطرہ یہ تھا کہ کوئی خطرہ نہ لیا جائے، اور حالات کو بغیر کسی تبدیلی کے چلنے دیا جائے۔۔۔ جیسے کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔‘انہوں نے فرانس کے قرضے کو ’زندگی کے لیے خطرناک‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا ہے جس سے ملک چند برسوں میں اس ناقابلِ برداشت قرض سے نکل سکتا ہے جو اسے ڈوبا رہا ہے۔اپنے آخری خطاب میں، بائرو نے ارکانِ اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پاس حکومت کو گرانے کا اختیار ہے، لیکن حقیقت کو مٹانے کا نہیں۔‘اب صدر میکخواں کو اپنی صدارت کے سب سے اہم فیصلوں میں سے ایک لینا ہے: یا تو ساتویں وزیرِاعظم کا تقرر کریں جو پارلیمنٹ سے سمجھوتہ کر سکے،یا فوری انتخابات کا اعلان کریں تاکہ شاید انہیں ایک زیادہ قابلِ قبول پارلیمنٹ مل سکے۔تاہم اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ انتخابات کے بعد صدر کے سنٹر رائٹ اتحاد کی پوزیشن بہتر ہو گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی

پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کے وزیراعظم مستعفی، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

’میں زندہ ہوں‘، انڈیا میں ’لاش‘ اٹھانے کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم کو جھٹکا

ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔۔ خاتون مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دنیا بھر میں مثال بن گئی

اے سی پھٹنے سے گھر کے 3 افراد کی موت۔۔ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس سے کیسے بچیں؟

امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’افسوس ہے‘، ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نے معافی مانگ لی

نیپال میں سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، پُرتشدد احتجاج کے دوران 19 ہلاک

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک

فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

ماں ننھی بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی