نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک


نیپال میں سوشل میڈیا کی بندش کے خلاف پھوٹنے والی احتجاج کی لہر میں 19 ہلاکتوں کے بعد پابندی ہٹا لی گئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکومتی وزیر، کابینہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان پرتھوی سوبا گورونگ نے منگل کو بتایا کہ پچھلے ہفتے سوشل میڈیا پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا کی بندش پر ہونے والے پرتشدد احتجاج میں 19 ہلاک اور سو زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔مظاہرین حکومت سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔گورونگ نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم نے سوشل میڈیا شٹ ڈاؤن کا سلسلہ ختم کر دیا ہے اور اب وہ کام کر رہا ہے۔‘نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ ’خودغرض عناصر کی دراندازی‘ کی وجہ سے ہونے والے تشدد کے واقعات پر افسردہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو امداد فراہم کرے گی اور زخمیوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔پیر کو رات گئے ان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’تمام واقعات، نقصانات اور ان کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی پینل بنایا جائے گا جو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔‘سوشل میڈیا کی بندش پر کئی شہروں میں پھیلنے والی احتجاج کی لہر کے منتظمین نے اس کو ’جنریشن زی کا مظاہرہ‘ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج نوجوانوں کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی وجہ حکومت کی جانب سے بدعنوانی سے نمٹنے اور معاشی مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات نہ ہونے کو سمجھا جاتا ہے۔نیپالی حکومت نے پچھلے ہفتے ملک میں متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بند کر دی تھی، جن میں فیس بک بھی شامل تھی، اس کے بعد ملک کے نوجوانوں میں غصے کی شدید لہر پیدا ہوئی اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔دوسری جانب حکومت نے اس کی وضاحت کچھ یوں پیش کی تھی کہ صرف ان پلیٹ فارمز کو بند کیا گیا جنہوں نے حکومت کے پاس رجسٹریشن نہیں کروائی اور جعلی آئی ڈیز اور نفرت انگیز مواد شیئر کرنے میں ملوث ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی

پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کے وزیراعظم مستعفی، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

’میں زندہ ہوں‘، انڈیا میں ’لاش‘ اٹھانے کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم کو جھٹکا

ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔۔ خاتون مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دنیا بھر میں مثال بن گئی

اے سی پھٹنے سے گھر کے 3 افراد کی موت۔۔ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس سے کیسے بچیں؟

امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’افسوس ہے‘، ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نے معافی مانگ لی

نیپال میں سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، پُرتشدد احتجاج کے دوران 19 ہلاک

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک

فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

ماں ننھی بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی