فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع


فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علاقے کی مختلف مساجد کے باہر نو سُؤروں کے سر ملے ہیں جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سٹی پولیس کے سربراہ لوراں نونیز نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں بتایا کہ ’اس نفرت انگیز معاملے کی ہر ممکن حد تک تحقیقات کی جائیں گی۔‘مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ’سؤروں کے 6 سر عوامی گزرگاہ سے ملے ہیں جبکہ تین سر قریبی علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں۔‘ فرانس کے وزیر داخلہ برونو ریتییو نے کہا ہے کہ ’اس طرح کے واقعات قابل مذمت، اشتعال انگیز اور ناقابلِ قبول ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنے ہم وطن مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے مذہبی فرائض پُرامن انداز میں جاری رکھیں۔‘پیرس کی جامع مسجد کے ریکٹر حافظ شمس عدین نے ’اسلامو فوبیا کی کارروائیوں‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمان مخالف نفرت میں اضافے کا ایک نیا اور افسوسناک مرحلہ‘ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین میں سب سے بڑی کمیونٹی مسلم فرانس میں رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور امریکہ سے باہر یہودیوں کی سب سے بڑی آبادی بھی یہیں مقیم ہے۔یورپی یونین کی ایجنسی برائے بنیادی حقوق کے مطابق ’اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپی یونین کے کئی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور صہیونی مخالف جذبات میں اضافے ہوا ہے۔فلسطین کے عسکریت پسند گروپ حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی

پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کے وزیراعظم مستعفی، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

’میں زندہ ہوں‘، انڈیا میں ’لاش‘ اٹھانے کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم کو جھٹکا

ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔۔ خاتون مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دنیا بھر میں مثال بن گئی

اے سی پھٹنے سے گھر کے 3 افراد کی موت۔۔ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس سے کیسے بچیں؟

امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’افسوس ہے‘، ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نے معافی مانگ لی

نیپال میں سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، پُرتشدد احتجاج کے دوران 19 ہلاک

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک

فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

ماں ننھی بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی