’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی


افغانستان میں طالبان حکومت نے یونیورسٹیوں میں پڑھائے جانے والے کئی مضامین ختم کر دیے ہیں اور سینکڑوں کتابوں پر پابندی لگا دی ہے جس کا مقصد نظام تعلیم کو اسلامی شریعت کے مطابق ڈھالنا بتایا گیا ہے۔افغانستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 18 مضامین بند کر دیے گئے ہیں، 679 کتابیں نہیں پڑھائی جائیں گی جبکہ 201 مضامین کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔وزارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ علما و ماہرین کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد ’جامعات کے نصاب کو اسلامی شریعت اور حکومت کی پالیسیوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔‘العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حذف کیے گئے مضامین میں سیاسیات اور قانون سے متعلق موضوعات خاص طور پر شامل ہیں۔ بنیادی حقوق، سیاسی اسلام کی تحریکیں، انسانی حقوق، جمہوریت، افغان آئین، خواتین کا سماجی کردار، تعلقات عامہ میں خواتین کا کردار، سیاسی نظام، سماجی علوم اور جنسی ہراسانی جیسے مضامین نصاب سے خارج کر دیے گئے ہیں۔کئی ماہرینِ تعلیم نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بعض کتابیں تو جامعات کی شریعت فیکلٹیز میں بھی پڑھائی جاتی تھیں اور انہیں ماہر فقہا کی نگرانی میں شامل کیا گیا تھا۔ایک افغان پروفیسر نے بتایا کہ حذف شدہ کتب میں ایسے موضوعات بھی شامل تھے جو مشکل فقہی مسائل یا متبادل تفسیری آراء پر روشنی ڈالتی تھیں، اور یہی پہلو طالبان کو ناگوار گزرا۔وزارتِ تعلیم عالی نے اس نوعیت کی آراء کو ’مرجعیت پر سوال اٹھانے اور وحدت شرعی فہم کے لیے خطرہ‘ قرار دیا ہے۔تعلیمی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان پالیسیوں سے افغانستان علمی و فکری تنہائی کا شکار ہو گا اور افغان ڈگریوں کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوگی، ساتھ ہی علمی صلاحیت رکھنے والے افراد ملک چھوڑنے یا غیر رسمی تعلیم کی طرف جانے پر مجبور ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی

پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کے وزیراعظم مستعفی، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

’میں زندہ ہوں‘، انڈیا میں ’لاش‘ اٹھانے کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم کو جھٹکا

ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔۔ خاتون مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دنیا بھر میں مثال بن گئی

اے سی پھٹنے سے گھر کے 3 افراد کی موت۔۔ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس سے کیسے بچیں؟

امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’افسوس ہے‘، ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نے معافی مانگ لی

نیپال میں سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، پُرتشدد احتجاج کے دوران 19 ہلاک

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک

فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

ماں ننھی بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی