اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید


اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ سمیت متعدد رہنما شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس جاری تھا جس میں امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز پر غور ہورہا تھا۔ اجلاس کے دوران دوحا کے علاقے کاتارا میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں حماس رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق فضائیہ اور خفیہ ادارے شن بیٹ نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔ حملے کے بعد دوحا کی فضا میں قطری ایف 15 جنگی طیارے گشت کرتے رہے جبکہ شہر کے وسطی حصے سے دھویں کے بادل دکھائی دیے۔ قطر کی وزارتِ خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اسرائیلی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے اور خطے کے امن میں جاری خلل کو برداشت نہیں کیا جائے گا نہ ہی اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والے کسی اقدام کو قبول کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فرانس: پیرس میں مساجد کے باہر سُؤروں کے 9 سر برآمد، پولیس کی تحقیقات شروع

’شرعی فہم کے لیے خطرہ‘، افغان طالبان نے سینکڑوں کتابوں اور 18 مضامین پر پابندی لگا دی

پرتشدد مظاہروں کے بعد نیپال کے وزیراعظم مستعفی، مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی

’میں زندہ ہوں‘، انڈیا میں ’لاش‘ اٹھانے کے لیے پہنچنے والی پولیس ٹیم کو جھٹکا

ایئر ہوسٹس سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔۔ خاتون مسافر کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دنیا بھر میں مثال بن گئی

اے سی پھٹنے سے گھر کے 3 افراد کی موت۔۔ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس سے کیسے بچیں؟

امریکیوں کو غیرقانونی حراست میں لینے والے ممالک کے خلاف ایکشن ہوگا، ٹرمپ

کار میں ’بم بنانے کی فیکٹری‘: امریکہ کو ’انتہائی مطلوب دہشت گرد‘ کے فرار اور 21 برس بعد گرفتاری کی کہانی

پناہ گزینوں کی واپسی پر تعاون نہ کرنے والے ممالک کے ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں: برطانیہ

’افسوس ہے‘، ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے نے معافی مانگ لی

نیپال میں سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، پُرتشدد احتجاج کے دوران 19 ہلاک

نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا سے پابندی ہٹا لی گئی، 19 ہلاک

فرانسیسی وزیرِاعظم پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ہار گئے

اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

ماں ننھی بچی کو فریج میں رکھ کر بھول گئی۔۔ پھر کیا ہوا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی