جب شادی سے انکار کرنا تھا تو رومانوی ویڈیو بنانے کا کیا مقصد تھا۔۔ سامعہ حجاب کے الزامات پر صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی


اسلام آباد: مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ان کے مبینہ قریبی دوست زاہد حسین کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ عدالت نے زاہد حسین کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے جبکہ ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے۔ تاہم اس کیس نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ایک بڑی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں قصوروار صرف لڑکا نہیں بلکہ لڑکی بھی برابر کی شریک ہے۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر تعلقات باہمی رضامندی سے قائم رہے تو پھر بعد میں کسی ایک فریق پر سارا الزام ڈال دینا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ سامعہ کی زاہد کے ساتھ ایک رومانوی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے نیچے کئی صارفین یہ بھی پوچھ بیٹھے کہ اگر شادی کا ارادہ ہی نہیں تھا تو ایک لڑکے کے ساتھ رومانوی ویڈیوز بنانے اور تحائف لینے کا کیا مقصد تھا؟ واضح رہے کہ سامعہ بیان دے چکی ہیں کہ ان کے کئی بار رشتے سے انکار پر زاہد حسن نے ان کی والدہ کو دھمکایا اور اغوا کی کوشش کی جبکہ ذرائع کے مطابق زاہد حسین نے سامعہ حجاب کے ساتھ تعلقات اور مختلف شہروں کے دوروں کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مہنگے تحائف اور اخراجات بھی وہ خود برداشت کرتے رہے ہیں۔ دوسری جانب، جب شادی کی بات آئی تو سامعہ حجاب کی جانب سے اچانک مقدمے کا راستہ اختیار کیا گیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عدالت کو دونوں پہلوؤں کا بغور جائزہ لینا ہوگا، کیونکہ اگر تعلقات باہمی رضامندی کے ساتھ قائم رہے تو صرف مرد کو مجرم قرار دینا درست نہیں ہوگا۔ دوسری طرف خواتین کے حقوق کے حامی حلقے یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ اگر کسی مرحلے پر دباؤ یا دھوکا دیا گیا تو پھر لڑکی کا موقف زیادہ مضبوط ہو سکتا ہے۔ یہ کیس اب ایک بڑے سوال کو جنم دے رہا ہے: کیا ایسے معاملات میں قصور صرف لڑکے کا ہوتا ہے یا لڑکی بھی برابر کی ذمہ دار ہے؟ فی الحال عدالت میں کارروائی جاری ہے اور حتمی فیصلہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر سامنے آئے گا، لیکن عوامی بحث نے یہ معاملہ ایک بڑے سماجی اور قانونی سوال میں بدل دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جب ’باہوبلی‘ کے سُپرسٹار پربھاس چھ ماہ تک کترینہ کیف کے پیچھے پڑے رہے

فلم شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

مجھ سے یہ امید نہ رکھیں کہ.. باپ کی موت کے اگلے دن کنسرٹ ! عاطف اسلم نے کرارا جواب دے کر تنقید کرنے والوں کے ہوش اڑا دیے

شری 420: متنازع نام لیکن روس اور اسرائیل سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی

رجب بٹ بیوی سے معافی مانگ کر گھر لے آئے.. ایمان نے مداحوں کو کیا خوشخبری سنا دی؟ ویڈیو

سیلاب کے دوران ناچ گانا اور فحاشی.. گفتاری کے بعد حکیم شہزاد نے ٹوپی لگا کر پہلے بیان میں کیا کہا؟

معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ سکردو میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی

وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

رب بلائے تو اس جہان میں بھی خدمت کروں.. عابد علی کی برسی پر دوسری اہلیہ نے کیا دل دکھا دینے والا پیغام لکھ دیا؟

اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

بیویوں کے علاوہ شوہر کے پاس سب کے لیے پیسہ ہوتا ہے.. مشہور اداکارائیں شوہروں کی لاپروائی پر برس پڑیں ! دیکھیں

کیا آپ تصویر میں موجود اس اسٹائلش بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ۔۔ اب کس حال میں ہیں؟

رشی کپور: بالی وڈ کے ایسے ہیرو جن کی فلموں میں خواتین کا کردار زیادہ مضبوط رہا

پھر پوچھتے ہو کہ سیلاب کیوں آرہے ہیں.. مشی خان بڑے شہروں میں پنپتی فحاشی پر پھٹ پڑیں ! کیا مطالبہ کردیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی