اسلام آباد : کرپشن اور جعلسازی میں ملوث افسر سمیت 6 ملزمان گرفتار


ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے کرپشن، بدعنوانی اور دھوکا دہی میں ملوث ایک سرکاری افسر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد منیر، عابد علی، محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔ گرفتارملزم محمد منیر بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف جی ای ایچ ایف میں تعینات تھا جبکہ دیگر ملزمان کرپشن اور جعلسازی سے حاصل ہونے والی رقوم کے بینیفشری تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلسازی اور دھوکے کے ذریعے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان موضع تھلہ سیداں جی-14 کے سب سیکٹرز میں سبلیمنٹری ایوارڈ آف بلٹ اپ پراپرٹیز کے معاملات میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے اصل مالکان کو دیے جانے والے بی یو پیز کے ساتھ پانچ بی یو پیز پر غیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کو شریک مالک ظاہر کیا۔ بعد ازاں ان افراد نے جعلی کوائف کی بنیاد پر رقوم وصول کیں اور یہ تمام کام سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہوا ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

کمسن طالبہ سے زیادتی کے الزام میں اسکول سویپر گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، 3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار، مسروقہ گاڑیاں برآمد

گٹر میں گرنے والے بیٹے کی لاش کا باپ کو 2 برس بعد بھی انتظار

ڈرائیوروں کی بازیابی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کا حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد کا ملک سینٹر سیل : ایک ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

مالکن کا دوپٹہ استری کرتے ہوئے جل گیا تو۔۔ 12 سالہ ملازمہ پر انسانیت سوز تشدد ! ماں نے پوری کہانی بیان کردی

لڑکی کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والا یہ ٹک ٹاکر آخر کون ہے؟

کراچی: منگھوپیر میں 2 کروڑ 32 لاکھ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

لوئر کرم میں گاڑی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹیاں زخمی

اندھی گولی سے جاں بحق بچی کے باپ کا کون سا خواب ادھورا رہ گیا؟

کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد : کرپشن اور جعلسازی میں ملوث افسر سمیت 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی : پیٹرول پمپ پر ڈکیتی، ڈاکو 6 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

لوئر کرم میں سرچ آپریشن، 30 مشتبہ گرفتار، مرکزی ملزم کا گھر مسمار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی